عالمی و ملکی گولڈ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ ، سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ

پاکستان آرمی ٹیم کو بین الاقوامی پیس اسٹیکنگ کی فتح پر گورنر سندھ کی مبارک باد

بجٹ 2026-27 مایوس کن، کمرشل امپورٹرز کو مکمل طور پر نظرانداز کر دیا گیا، پی سی ڈی ایم اے

گورنر ہاو س میں عالمی یومِ ماحولیات شجرکاری مہم کا آغاز ،ہر شہری کم از کم ایک پودا لگائے:گورنر سندھ کی اپیل

ٹھٹھہ کی ساحلی پٹی پرشدید پانی کی شدید قلت کیخلاف کسانوں کا احتجاج

کراچی بھینس کالونی میں مردہ جانوروں کی ہڈیوں اور چربی سے غیر معیاری تیل تیار کرنے والی غیر قانونی فیکٹری سربہ مہر

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مقبوضہ کشمیر،عمر عبداللہ کا مجوزہ پراپرٹی ٹیکس کی فوری منسوخی کا مطالبہ

سری نگر(پی پی آئی)بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے قابض بھارتی انتظامیہ سے سوال کرتے ہو ئے کہا کہ جموں و کشمیر کے عوام مجوزہ پراپرٹی ٹیکس سمیت دیگر تمام ٹیکس کیوں ادا کریں؟، فیصلہ سازی اور حکومت میں انکا کوئی عمل دخل نہیں ہے۔ کشمیرمیڈیاکے مطابق عمر عبداللہ نے ایک ٹویٹ میں اس فیصلے کو عوام دشمن اور سنگین ناانصافی قرار دیتے ہوئے اسے فوری واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہو ئے کہا اس طرح کے فیصلوں کو جموں و کشمیر میں جمہوری طور پر منتخب حکومت کیلئے چھوڑ دیا جانا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ہم سے توقع کی جاتی ہے کہ ہم خاموش رہیں گے اور راج بھون کے تمام غیر منصفانہ فیصلوں پر خاموش تماشائی بنے رہیں گے۔دوسری جا نب نیشنل کانفرنس کے ترجمان عمران نبی ڈار نے پراپرٹی ٹیکس سے متعلق نوٹیفکیشن پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ جموں و کشمیر کے عوام 05اگست 2019 کو خصوصی حیثیت کی منسوخی کے بعد غیر معینہ مدت کے لاک ڈاؤن اور اسکے بعد کورونا لاک ڈاؤن سے ہونے والے بھاری نقصانات کی وجہ سے معاشی طور پر تباہ ہو چکے ہیں یہ نوٹیفکیشن ریاستی جبر کی علامت ہے۔انہوں نے کہاکہ کشمیری عوام پراپرٹی ٹیکس کابوجھ برداشت کرنے کے قابل نہیں ہیں اور ان فیصلوں سے صورتحال مزید خراب ہو جائے گی۔