مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کا اجلاس ، انتخابی کامیابی اور مستقبل کی منصوبہ بندی کا جائزہ لیا

وزیراعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس، پاکستان ریلوے میں اسٹریٹجک اصلاحات کی منظوری

سندھ پولیس اور پراسیکیوشن کے درمیان قبل از ٹرائل ہم آہنگی کے حوالے سے اہم اجلاس ، تفصیلی غور و خوض

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ

صوفی بزرگ بابا فرید گنج شکر کے سالانہ عرس کی تیاریاں ، سیکیورٹی پلان تیار

ملکی گولڈ مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں تیزی سے کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عمران خان کو چارج شیٹ کا جواب دینا ہوگا:مریم اورنگزیب

چاہئے توشہ خانہ ہو، ہیروں کا لین دین یا سائفر کی سازش، آپ مجرم ہیں
اسلام آ باد(پی پی آ ئی)وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران نیاز ضمانتیں کرانے کے بعد جیل بھرو تحریک شروع کر رہے ہیں، یہ جیل بھرو تحریک ملک کے خلاف سازش کی تحریک ہے۔ بشری بی بی پی ٹی آئی رہنماؤں کی جیبیں بھرنے کی چابی تھیں، 4 سال حکمرانی کرنے والوں نے اپنی جیبیں بھریں۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا کہ یہ جیل بھرو تحریک نہیں جیل بچو تحریک ہے، جیل بھرو تحریک اس لئے کہ معیشت ٹھیک ہو رہی ہے؟ 200 لوگوں کو ورغلا کر فساد کی کوشش کی جارہی ہے۔ عمران خان نے ملکی معیشت کو آئی ایم ایف کے حوالے کیا، ملک کے خلاف خیرات کے پیسے استعمال کیے گئے، مہنگائی عمران خان کی آئی ایم ایف سے ڈیل کا نتیجہ ہے، انہوں نے آئی ایم ایف سے ڈیل کی، اب تنقید کر رہے ہیں، حکومت میں رہتے ہوئے عمران خان کو تنقید کرنا چاہیئے تھی۔ 4 سال میں ن لیگ کی قیادت کے خلاف ایک دھیلے کی کپشن ثابت نہیں ہوئی، قیادت کو سزائے موت کی چکیوں میں ڈالا گیا۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ آج پنجاب کے سب سے بڑے ڈاکو کو پارٹی کا صدر بنارہے ہیں، پرویز الٰہی کو کون کہتا تھا کہ یہ پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو ہے۔ پی ٹی آئی معاشی بدحالی، بے روزگار اور مہنگائی کی ذمہ دار ہے، آج جو 70 ارب ڈالر کا اعلان ہوا اس پر تحریک ہورہی ہے۔ عمران خان توشہ خانے کا چور ہے، وہ فارن فنڈنگ اور توشہ خانہ میں پیش نہیں ہوتے، انہوں نے گھڑیاں بیچی ہیں، عمران خان کو چارج شیٹ کا جواب دینا ہوگا، انہوں نے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا، سائفر کی سازش امپورٹڈ حکومت کے بیانے سے شروع ہوئی، چاہے توشہ خانہ ہو، ہیروں کا لین دین یا سائفر کی سازش، آپ مجرم ہیں۔