عالمی و ملکی گولڈ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ ، سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ

پاکستان آرمی ٹیم کو بین الاقوامی پیس اسٹیکنگ کی فتح پر گورنر سندھ کی مبارک باد

بجٹ 2026-27 مایوس کن، کمرشل امپورٹرز کو مکمل طور پر نظرانداز کر دیا گیا، پی سی ڈی ایم اے

گورنر ہاو س میں عالمی یومِ ماحولیات شجرکاری مہم کا آغاز ،ہر شہری کم از کم ایک پودا لگائے:گورنر سندھ کی اپیل

ٹھٹھہ کی ساحلی پٹی پرشدید پانی کی شدید قلت کیخلاف کسانوں کا احتجاج

کراچی بھینس کالونی میں مردہ جانوروں کی ہڈیوں اور چربی سے غیر معیاری تیل تیار کرنے والی غیر قانونی فیکٹری سربہ مہر

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

جاوید اختر کا دورہ پاکستان، ہندو انتہا پسندوں نے نیا محاذ کھول دیا

نئی دہلی(پی پی آئی)معروف بھارتی نغمہ نگار جاوید اخترکے دورہ پاکستان سے ناراض ہندو انتہا پسندوں نے ان کے خلاف محاذ کھول دیا اور بعض نے ان کا ویزا منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا۔کشمیرمیڈیاکے مطابق جاوید اختر فیض فیسٹیول میں شرکت کے لیے گزشتہ دنوں لاہور آئے تھے۔ ان کے اس دورے پر انتہا پسند ہندو تنظیمیں بہت ناراض ہیں اور سوشل میڈیا کے ذریعے ان کے خلاف مہم چلارہے ہیں۔ جاوید اختر نے اپنے دورہ پاکستان کے دوران لاہور میں فیض فیسٹیول میں شرکت کے علاوہ مشاعرے اور اپنی کتاب’جادو نامہ‘کے اجرا کی تقریب میں بھی شرکت کی،جاوید اختر کے دورہ پاکستان کی خبر عام ہوتے ہی بھارت میں انتہا پسند ہندو تنظیموں نے ان کے خلاف محاذ کھول دیا۔ بعض افراد نے تو حکومت سے جاوید اختر کا ویزا منسوخ کرنے کا مطالبہ بھی کر دیا تاکہ وہ بھارت واپس نہ جاسکیں۔