شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پی ایس ایل میں رضوان کی پہلی سنچری،محمد رضوان کا نام پاکستان میں ٹوئٹر پر ٹرینڈ

محمد رضوان نے 64 گیندوں پر 4 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے 110 رنز سکور کیے
کراچی(پی پی آ ئی)ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو تین رنز سے ہرا کر اپنی فتوحات کے سلسلے کو مزید آگے بڑھایا ہے۔کراچی کنگز سے جس طرح آخری اوور میں ملتان سلطانز نے فتح چھینی ہے اس سے پھر سوشل میڈیا پر رضوان کی کپتانی اور کارکردگی کی تعریفوں کے پْل باندھ دیے۔ملتان سلطانز کی طرف سے کھیلتے ہوئے پی ایس ایل میں محمد رضوان نے اپنی پہلی سنچری مکمل کی۔انھوں نے 64 گیندوں پر 4 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے 110 رنز سکور کیے جس کی بدولت ان کی ٹیم نے کراچی کنگز کو 197 رنز کا ٹارگٹ دیا۔ کراچی کنگز کو آخری بال پر پانچ رنز درکار تھے مگر پھر ملتان سلطانز نے مضبوط اعصاب سے یہ میچ اپنے نام کر دیا۔جس کے بعد محمد رضوان کا نام پاکستان میں ٹوئٹر پر ٹرینڈ کر رہا ہے۔کرکٹ تجزیہ کار مظہر ارشد نے ٹویٹ کیا کہ محمد رضوان کو 50 سے 100 تک پہنچنے میں صرف 18 گیندیں لگیں۔کشف نامی صارف کے مطابق ’اگر آپ رضوان سے نفرت کرتے ہیں تو آپ نے ایک دکھی زندگی جینے کا فیصلہ کیا ہے۔کرکٹ تجزیہ کار عامر ملک نے کہا کہ ’رضوان کو پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم سے نکالنے کے حق میں بولنے والوں کو ان پر تنقید کرنے سے پہلے دو بار سوچنا چاہیے کیوں کہ وہ آپ کو غلط ثابت کر دیں گے، جو کہ وہ اکثر کرتے ہیں۔فرید خان کا کہنا ہے کہ ’پاکستان کرکٹ خوش قسمت ہے کہ اس کے پاس محمد رضوان جیسا کھلاڑی ہے۔