شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سابق وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ کا اگلے ماہ پاکستان آنے کا امکان

لندن(پی پی آ ئی) سابق وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ کا اگلے ماہ پاکستان آنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ذرا ئع کے مطابق جمائمہ اپنی فلم کی ریلیز کے لیے پاکستان آ نے کا امکان ہے، جو 3 مارچ کو پاکستان میں پاکستانی شائقین کیلئے پیش کی جائے گی۔برطانوی فلم ساز اور عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فلم ریلیز کرنے کی تاریخ کا اعلان کرتے ہو ئے بتایا ہے کہ ان کی فلم پاکستان میں 3 مارچ کو ریلیز کر دی جائے گی۔ یہ اعلان انہوں نے پاکستانی گلوکار شہزاد رائے کے سوال پر کیا۔ شہزاد رائے نے جمائمہ سے استفسار کیا تھا کہ فلم پاکستان میں کب ریلیز ہو گی۔جس کے جواب میں جمائمہ نے شہزاد رائے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ 3 مارچ کو ان کی فلم پاکستان میں ریلیز کر دی جائے گی۔واضح رہے کہ اس فلم ”واٹس لو گاٹ ٹو ڈو ود اٹ”میں شہزاد لطیف، ایما تھامسن، للی جیمس، سجل علی اور شبانہ اعظمی نے مرکزی کردار کیا ہے۔جمائمہ کی اس فلم کی کہانی جنوبی ایشیا کی ثقافت میں ارینج میرج کے موضوع کے گرد گھومتی ہے اور یہ فلم دنیا بھر میں مثبت ریویو حاصل کر رہی ہے۔