شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

گوانتانامو بے جیل سے دو پاکستانی رہا

واشنگٹن(پی پی آ ئی)امریکا کے بدنام زمانہ گوانتانامو بے جیل میں قید دو پا کستانیوں کو 20 سال بعد پاکستان منتقل کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔امریکی محکمہ دفاع نے اعلان کیا کہ گوانتانامو بے کیوبا کے حراستی مرکز میں بیس سال تک قید رہنے کے بعد دو پاکستانی بھائیوں محمد احمد غلام ربانی اور عبدل رحیم غلام ربانی کو پاکستان منتقل کیا جا رہا ہے۔امریکی حکام نے دونوں پاکستانیوں پر نو گیارہ حملوں کے مبینہ ماسٹر مائنڈ خالد شیخ محمد کے لیے کام کرنے اور پاکستان میں القاعدہ کے مشتبہ دہشت گردوں کو محفوظ ٹھکانے فراہم کرنے کے الزام میں حراست میں لیا تھا۔ امریکہ نے کیوبا کے گوانتاناموبے جیل سے دو بھائیوں کو پاکستان منتقل کردیا ہے جس کے بعد گوانتاموبے میں قیدیوں کی تعداد 32 رہ گئی ہے۔2002 میں گوانتاناموبے کیمپ کو ریپبلکن صدر جارج ڈبلیو بش نے نیویارک اور پینٹاگون پر 2001 کے طیارہ حملوں کے بعد غیر ملکی دہشت گردی میں ملوث مشتبہ افراد کیلئے قائم کیا تھا، حملے میں تقریباً 3ہزار افراد ہلاک ہوئے تھے۔پینٹاگون نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکہ پاکستان اور دیگر شراکت داروں کی جانب سے امریکی کوششوں کی حمایت کے لیے آمادگی کو سراہتا ہے۔پینٹاگون نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ جیل میں مجموعی طور پر اب 32 قیدی باقی ہیں جن میں سے 18 منتقلی کے اہل ہیں۔