شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

اٹھائس فروری سے ملک کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی

بالائی و وسطی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع
اسلام آ باد(پی پی آ ئی)محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی کردی ہے۔محکمہ موسمیات کی جانب سے 28 فروری منگل کے روز سے جمعرات کے دوران بالائی اور وسطی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہوائیں 28 فروری کو ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہوں گی، اور یکم مارچ کو ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں پھیل جائیں گی۔محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی و وسطی علاقوں تیز ہواؤں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے اور اس دوران پہاڑوں پر برفباری کا بھی امکان ہے، جب کہ مری، گلیات، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش اور برفباری کا امکان ہے، اور خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں مری گلگت بلتستان کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے، جس کے لئے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔