کراچی لیاری میں رہائشی عمارت کا چھجہ گیا ، جانی نقصان نہیں ہوا

یورو، پاؤنڈ، ین کی شرح تبادلہ میں معمولی اضافہ جب کہ امریکی ڈالر مستحکم

ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 24 ہزار 536 روپے کا ہوگیا

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی چاند کا عالمی دن منایا گیا

پیپلز پارٹی لاہور کا ہفتہ کو مینارِ پاکستان پر پاور شو ہوگا ،تیاریاں زوروں پر

اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد مثبت اختتام، انڈیکس 124 پوائنٹس اضافے سے بند

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ہمارے بچہ کے ساتھ زیادتی ہوئی، ذمہ دار کو قرار واقعی سزا ملنی چاہیے: والد کا موقف

کراچی (پی پی آئی)کراچی ملیر کے اسکول میں گلا کٹنے والے بچے کے والد کا کہنا ہے کہ ہم نے ایف آئی آر کٹوا دی ہے اور ہم عدالت سے بھی رجوع کریں گے۔ بچہ کے والد کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر کی رپورٹ کے مطابق طبی امداد میں تاخیر کرنے کی وجہ سے بچہ کی حالت زیادہ خراب ہوئی۔ والدین کا کہنا ہے کہ کیا اسکول انتظامیہ اس قدر لا پروا ہے کہ ایک خونچکاں واقعہ پیش آنے کے بعد بے حسی کا مظاہرہ کرتی رہے، جس سے بچہ کی جان کو مزید خطرہ لاحق ہو۔ بچہ کے والدین کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسکول لاء کے مطابق کوئی بھی کانچ کی بوتل اسکول میں لیجانے کی اجازت نہیں تو پھر اس دن اسکول انتظامیہ کی موجودگی میں کانچ کی بوتل اسکول میں کیسے پہنچی۔ مزید یہ کہ اس دن فن گالا سینیئر بچوں کا تھا تو پانچویں کلاس کا بچہ جونیر سیکشن سے سینیئر سیکشن میں کیسے گیا؟ یہ اسکول انتظامیہ کی لاپروائی اور غیر ذمہ داری کا واضح ثبوت ہے۔ بچہ کے والدین کا کہنا ہے کہ ہمارے بچہ کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے، جس کے ذمہ دار کو قرار واقعی سزا ملنی چاہیے۔ بچہ کے والد کا کہنا ہے کہ گورنمنٹ کی طرف سے تشکیل کردہ کمیٹی سے امید ہے کہ وہ شفاف تفتیش کرے گی اور حقائق کو سامنے لا کر ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچائے گی۔ والدین کا مزید کہنا ہے کہ ہم عدالت سے رجوع کریں گے تا کہ مستقبل میں کسی اور بچے کی جان کو انتظامیہ کی لاپرواہی کرنے کی وجہ سے خطرہ لاحق نہ ہو۔