کراچی لیاری میں رہائشی عمارت کا چھجہ گیا ، جانی نقصان نہیں ہوا

یورو، پاؤنڈ، ین کی شرح تبادلہ میں معمولی اضافہ جب کہ امریکی ڈالر مستحکم

ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 24 ہزار 536 روپے کا ہوگیا

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی چاند کا عالمی دن منایا گیا

پیپلز پارٹی لاہور کا ہفتہ کو مینارِ پاکستان پر پاور شو ہوگا ،تیاریاں زوروں پر

اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد مثبت اختتام، انڈیکس 124 پوائنٹس اضافے سے بند

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

رسول اللہ کے حکم کے مقابل کسی کی اہمیت نہیں،حجت نبی کریم ﷺکی شخصیت ہے: ڈاکٹر مطیع باجوہ

مسجد محمدی حیدرآباد میں تاجدار ختم نبوت کانفرنس سے مولانامحمد نواز چیمہ اورمولاناابرہیم جوناگڑھی کا خطاب
حیدرآباد (پی پی آئی)جامع مسجد محمدی جماعت غربااہلحدیث حیدرآباد میں تاجدار ختم نبوۃ صلی اللہ علیہ وسلم کانفرنس سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے ممتاز عالم دین ڈاکٹر مطیع اللہ باجوہ، مولانامحمد نواز چیمہ اورمولاناابرہیم جوناگڑھی نے کہا ہے کہ پیغمبراسلام کے مقابلے میں ہر کسی کی بات کو رد کیا جاسکتاہے چاہے وہ کسی بھی منصب پر ہو اور کوئی بھی کیوں نہ ہو رسول اللہ کے حکم و حدیث کے سامنے کسی کی کوء اہمیت نہیں ہمارے لیے اگر کوئی حجت ہے تو نبی کریم کی ہستی ہے صحابہ و اہل بیت رضوان سے لیکر قیامت تک آنے والے آخری انسان تک امت کے ہر فرد پر لازم ہے کہ وہ اللہ کے رسول ﷺ کی اطاعت میں اپنی زندگی گزارے اسی میں کامیابی اتحاد امت اور زریعہ نجات ہے .پی پی آئی کے مطابق علماکرام نے کہا فرقہ بندی تقسیم در تقسیم سے امت کا شیرازہ بکھر گیا آج پوری دنیا میں مسلمان ایک بڑی تعداد وسائل اور پچاس سے زیادہ اسلامی ممالک ہونے کے باوجود مشکلات مصائب پریشانیوں و خوف سے دوچار ہیں اس کی وجہ اللہ پر بھروسہ ایمان میں کمزوری ہے رسول کریم کو مقدس ہستی کے طور پر مانتے ہیں آپ کے آخری پیغام اور شریعت پر عمل سے دور ہیں قرآن مجید کواللہ کی آخری مقدس کتاب مانتے ہیں لیکن اس قرآن کے اصولوں احکامات کو اپنی زندگیوں سے دور کیا ہوا ہے علماکرام نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمیں اپنی اصلاح کرنی ہوگی اپنے رب سے توبہ کرنی ہوگی شرک سے اجتناب کرنا ہوگا قرآن وحدیث کو اپنی زندگیوں پر عمل نافذ کرنا ہوگا کانفرنس سے مولاناعبداللہ علوی۔ عمران رشید۔ قاری عبدالقیوم۔ شیخ شرافت۔ محمداشفاق۔ اخلاق احمد ودیگر نے بھی خطاب کیا۔