مریم نواز کی ججز پر تنقید،توہین عدالت کارروائی کیلئے چیف جسٹس کو خط

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) پاکستان مسلم لیگ(ن) کی سینئر نا ئب صدر مریم نواز کی جانب سے عدالت عظمیٰ کے ججزکے خلاف تنقید پر سابق اٹارنی جنرل انور منصور خان نے چیف جسٹس کو خط ارسال کر دیا ہے۔ذرا ئع کے مطابق خط میں انہوں نے چیف جسٹس سے عدالت کی ساکھ، تکریم اور ججز کے وقار کے تحفظ کے لیے فوری کارروائی کی استدعا کی ہے۔انور منصور کا کہنا تھا، مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے سرگودھا جلسے میں سپریم کورٹ اور ججز کے خلاف گفتگو کی اور عوام کو اکسایا۔سابق اٹارنی جنرل انور منصور کا کہنا تھا مریم نواز نے بغیر ثبوت کے ججز اور سپریم کورٹ پر الزامات لگائے، مریم نواز نے انتخابات کے معاملے پر سوموٹو کیس کے بینچ کے ارکان کو تنقید کا نشانہ بنایا۔انور منصور کے مطابق ججز پر تنقید کرنے کا مقصد انصاف کے عمل پر اثر انداز ہونا اور رکاوٹ ڈالنا تھا، مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جانی چاہیے۔انور منصور کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ امید ہے کہ عدالت حقائق دیکھتے ہوئے آئین کی بالادستی اور وقار کے تحفظ کو مدنظر رکھ کر کارروائی کرے گی۔

Next Post

زمان پارک کے باہر لگے حفاظتی بیرئیر ہٹا دیئے گئے

Tue Feb 28 , 2023
لاہور(پی پی آئی)لاہور پولیس کی جانب سے عمران خان کی رہائشگاہ زمان پارک کے باہر لگے سیکیورٹی بیریئرہٹا لیے گئے ہیں۔میڈیا ذرا ئع کے مطابق لاہور میں عمران خان کی زمان پارک رہائش گاہ کے باہر چار ماہ قبل حفاظتی اقدامات کے لئے بیریئرز لگائے گئے تھے، جنہیں منگل کے […]