اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کراچی میں رواں سال کی سب سے بڑی ڈکیتی، ملزمان 5 کروڑ سے زائد رقم لوٹ کر فرار

کراچی (پی پی آئی)بہادرآباد شہید ملت روڈ کے قریب نامعلوم ملزمان 5 کروڑ 94 لاکھ روپے کی رقم لوٹ کر فرارہوگئے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بہادرآباد شہید ملت روڈ کے قریب مبینہ ڈکیتی کی بڑی واردات ہوئی۔جہاں نامعلوم ملزمان 5 کروڑ 94 لاکھ روپے کی رقم لوٹ کر فرارہوگئے، واقعہ کا مقدمہ بہادر آباد تھانے میں درج کرلیا گیا ہیپی پی آئی کے مطابق مدعی راحیل نے بتایا کہ ملزمان کار اور رقم لوٹ کر فرار ہوئے، گزشتہ شب میں اپنے دفتر سے گاڑی میں رقم لے کر نکلا تھا۔مدعی نے دعویٰ کیا کہ چار کارٹن میں 6 کروڑ کے قریب رقم تھی، سپر اسٹور کے قریب ایک کار میری گاڑی کے آگے آگئی، کار میں دو ملزمان سوار تھے، دو ملزمان الگ الگ موٹر سائیکل پر سوار تھے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے سے متعلق تحقیقات کر رہے ہیں، جلد ملزمان گرفت میں ہوں گے۔