حیدرآبادمیں پہلی ڈجیٹل مردم و خانہ شماری کا افتتاح

حیدرآباد(پی پی آئی) ادارہ شماریات کی جانب سے تاریخ میں پہلی ڈجیٹل اور مجموعی طور پر ساتویں مردم و خانہ شماری کا افتتاح ڈپٹی کمشنر حیدرآباد فواد غفار سومرو نے کردیا اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کہنا تھا کہ آج سے پاکستان بھر میں ڈجیٹل مردمشمار و خانہ شماری کا آغاز کیا گیا ہے، وسائل کی تقسیم کیلئے مردم و خانہ شماری کا ہونا انتہائی اہم ہوتا ہے اور ترقیاتی منصوبے بھی اس ہی کی بنیاد پر شروع کیے جاتے ہیں ایک سوال پر انہوں نے کہا ڈجیٹل مردم و خانہ شماری کا فائدہ مینیوئل سے زیادہ ہوگا. انہوں نے کہا کہ مرد مشماری کیلئے ادارہ شماریات کا 1500 سے زائد عملہ مصروف عمل ہے جو کہ ایک ماہ تک خانہ شماری کرے گا اور بعد میں مردمشماری کا آغاز ہوگاانہوں نے عوام الناس سے اپیل کی کہ وہ ادارہ شماریات کے عملے سے تعاون کریں تاکہ مردمشماری موثر طریقے سے ہوسکے قبل ازیں ڈپٹی کمشنر نے گھر پر مارک لگا کر ڈجیٹل مردمشماری کا افتتاح کیا اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حیدرآباد قائم اکبر نمائی، اسسٹنٹ کمشنر لطیف آباد شائستہ جبین فوکل پرسن مردم شماری سید ظفر عباس رضوی اور دیگر متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراھ تھے.

Next Post

ہاکس بے روڈ پرٹریفک حادثہ میں ایک شخص جاں بحق،3زخمی

Wed Mar 1 , 2023
کراچی(پی پی آئی)ہاکس بے روڈ پرمشرف کالونی موڑ کے قریب ٹریفک حادثہ میں 45سالہ لال محمد جاں بحق،20سالہ کاشف ولد گْل شیر،21سالہ مبین اور28سالہ اعجاز ولد گْل شیرزخمی ہوگئے۔جاں بحق وزخمی ہونے والے افراد کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے سول ہسپتال منتقل کیا گیا۔