عالمی و ملکی گولڈ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ ، سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ

پاکستان آرمی ٹیم کو بین الاقوامی پیس اسٹیکنگ کی فتح پر گورنر سندھ کی مبارک باد

بجٹ 2026-27 مایوس کن، کمرشل امپورٹرز کو مکمل طور پر نظرانداز کر دیا گیا، پی سی ڈی ایم اے

گورنر ہاو س میں عالمی یومِ ماحولیات شجرکاری مہم کا آغاز ،ہر شہری کم از کم ایک پودا لگائے:گورنر سندھ کی اپیل

ٹھٹھہ کی ساحلی پٹی پرشدید پانی کی شدید قلت کیخلاف کسانوں کا احتجاج

کراچی بھینس کالونی میں مردہ جانوروں کی ہڈیوں اور چربی سے غیر معیاری تیل تیار کرنے والی غیر قانونی فیکٹری سربہ مہر

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

معروف اداکارہ اشنا شاہ نے شادی کے بعد سوشل میڈیا سے کنارہ کشی کا اعلان کردیا

کراچی (پی پی آئی)حال ہی میں رشتہازدواج میں منسلک ہونے والی معروف پاکستانی اداکارہ اشنا شاہ نے اپنی شادی کی تقریب میں ویڈیوز اور تصاویر وائرل کرنے والے فوٹوگرافر کو معاف کرتے ہوئے ان سے معافی مانگ لی اور سوشل میڈیا سے کنارہ کشی کا اعلان بھی کردیا۔پی پی آئی کے مطابق فوٹو ایند ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر مختلف سٹوریز شیئر کرتے ہوئے اشنا شاہ نے شادی کی تقریب میں بن بلائے فوٹو گرافر کو معاف کردیا اور پھر سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ان کا نام لے کر تنقید کرنے کے بعد احساس ہوا تو ان سے اپنے کئے کی معافی بھی مانگ لی۔انہوں نے پہلے سٹوری شیئر کرتے ہوئے کہا کہ “میں اپنی شادی شدہ زندگی کا سفر اس احساس کے ساتھ شروع نہیں کرسکتی کہ میری وجہ سے کسی کی بدنامی ہو، مجھے کوئی حق نہیں پہنچتا کہ میں اس طرح کسی کو آن لائن بے عزت کروں پھر چاہے انہوں نے مجھے کتنا ہی دکھ دیا ہو۔ اس لئے میں فوٹو گرافرز سے معافی مانگتی ہوں۔ مجھے احساس ہے کہ آن لائن ٹرولنگ کس طرح ذہنی تناؤ کا باعث بنتی ہے اس لئے نہیں چاہتی کہ کوئی اور بھی ان سب سے گزرے۔