عدالت نے شیخ رشید پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے 21مارچ کی تاریخ مقرر کردی

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) اسلام آباد کی مقامی عدالت میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید پر فردِ جرم عائد نہ ہوسکی، عدالت نے جمعرات کے روز حاضری سے استثنیٰ دیتے ہوئے فرد جرم عائد کرنے کے لئے 21 مارچ کی تاریخ مقرر کردی۔تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ عمر شبیر نے سابق صدر آصف زرداری کے خلاف متنازعہ بیان پر شیخ رشید پر درج مقدمے کی سماعت کی۔شیخ رشید کے وکیل نے آج حاضری کی استثنیٰ کی درخواست دائرکردی۔درخواست میں مؤقف اختیارکیا گیا کہ طبیعت ناسازی کی وجہ سے شیخ رشید بیڈ ریسٹ پر ہیں، پیش نہیں ہوسکتے۔عدالت نے شیخ رشید کی طبی بنیادوں پر حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے فرد جرم عائد کرنے کے لئے21 مارچ کی تاریخ مقرر کردی۔

Next Post

عثمان ڈار اور عمر ڈار کی عبوری ضمانت میں 14 مارچ تک توسیع

Thu Mar 2 , 2023
لاہور(پی پی آ ئی)اینٹی کرپشن عدالت نے پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار اور عمر ڈار کی عبوری ضمانت میں 14 مارچ تک توسیع کردی۔ اینٹی کرپشن عدالت میں پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار اور عمر ڈار کی درج مقدمے میں عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی،عثمان ڈار، […]