عثمان ڈار اور عمر ڈار کی عبوری ضمانت میں 14 مارچ تک توسیع

لاہور(پی پی آ ئی)اینٹی کرپشن عدالت نے پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار اور عمر ڈار کی عبوری ضمانت میں 14 مارچ تک توسیع کردی۔ اینٹی کرپشن عدالت میں پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار اور عمر ڈار کی درج مقدمے میں عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی،عثمان ڈار، عمر ڈار اور خاتون تفتیشی افسر عدالت میں پیش ہوئے،تفتیشی افسر نے کہاکہ ملزمان تعاون نہیں کر رہے،عدالت نے ملزمان کو تفتیش میں تعاون کرنے کا حکم دیتے ہوئے عبوری ضمانت میں 14 مارچ تک توسیع کردی اور سماعت ملتوی کردی۔

Next Post

مارگلہ ایوینیو پر بڑی گاڑیوں کے داخلے پر پابندی

Thu Mar 2 , 2023
اسلام آ باد(پی پی آ ئی) اسلام آ باد کیپٹل پو لیس نے مارگلہ ایوینیو پر بڑی گاڑیوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دیا ہے۔ ترجمان اسلام آ باد پولیس نے اس حوا لے سے بتا یا ہے کہ زیر تعمیر ایوینیو پر بڑی اور باربردار گاڑیوں کے داخلے پر مکمل پابندی عائد کردی گئی۔غیرقانونی آمدورفت مکمل طور پر […]