اسلام آ باد(پی پی آ ئی) اسلام آ باد کیپٹل پو لیس نے مارگلہ ایوینیو پر بڑی گاڑیوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دیا ہے۔ ترجمان اسلام آ باد پولیس نے اس حوا لے سے بتا یا ہے کہ زیر تعمیر ایوینیو پر بڑی اور باربردار گاڑیوں کے داخلے پر مکمل پابندی عائد کردی گئی۔غیرقانونی آمدورفت مکمل طور پر بند کردی گئی ہے یہ راستہ صرف چھوٹی گاڑیوں کے لیے مختص ہے۔ آبادی کے اندر سے بڑی گاڑیوں کی آمدورفت ممنوع ہے۔
Next Post
پی ٹی آئی کی استعفوں کی منظوری کیخلاف فوری سماعت کی درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس
Thu Mar 2 , 2023
کرا چی (پی پی آ ئی) پی ٹی آئی کی استعفوں کی منظوری کیخلاف فوری سماعت کی درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کردیئے گئے۔سندھ ہائیکورٹ میں کراچی سے پی ٹی آئی کے مستعفی ہونے والے ایم این ایز کی استعفوں کی منظوری کیخلاف سماعت ہوئی۔پی ٹی آئی کے […]
