کراچی بنگالی پاڑہ سے 2 زخمی ڈاکو گرفتار ،شاہ لطیف میں بھائی کے ہاتھوں بھائی زخمی

کراچی اورنگی ٹاؤن اور سی ٹی او کمپاؤنڈ میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے ، 3 ڈاکو گرفتار ، ایک فرار

کراچی گلشن اقبال اور بوٹ بیسن میں فائرنگ 2 ڈاکو ایک راہگیر زخمی

نائب وزیراعظم کا فعال خارجہ پالیسی ، اقتصادی سفارت کاری کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

وفاقی وزیر سرمایہ کاری سے برطانیہ،چین فنڈ کے وفد کی ملاقات ، صنعتی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال

اوکاڑہ گجر چوک پر موٹر سائیکلوں میں تصادم ، میں 2 افراد جاں بحق ، 3 زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کرتارپور راہداری کے ذریعے 75 سالوں بعد دو بھائیوں کا ملن

شکر گڑھ(پی پی آ ئی)پاکستان کے علاقے شکر گڑھ میں 75 سال سے بچھڑے ہوئے خاندان کا انٹر نیٹ کے ذریعے رابطہ ہوا تو سگے بھائیوں نے کرتارپور راہداری کے ذریعے ملنے کا فیصلہ کیا۔ اس موقع پر انتہائی جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے۔پاکستان کی بھرپور کوششوں سے بننے والی کرتار پور راہداری نے ایک اور بچھڑے گھرانے کے لوگوں کو آپس میں ملوا دیا۔سگے بھائی غلام محمد اور دیا سنگھ کے خاندان 75 سال بعد ملے، تو ایک دوسرے کو گلے لگا لیا۔ جذباتی مناظر دیکھنے پر ہر آنکھ ااشکبار نظر آئی۔تقسیم برصغیر کے وقت ہریانہ کے رہائشی 10 سال کے محمد شریف کو اپنے والد غلام محمد کے ہمراہ اپنے چچا دیا سنگھ اور اس کے دو سالہ بیٹے اوتار سنگھ سے جدا ہونا پڑا تھا۔غلام محمد اور دیا سنگھ ملاقات کے انتظار میں دنیا سے رخصت ہوگئے۔ شریف اور اوتار سنگھ بھی ملنے کو ترستے رہے۔چند ماہ قبل 85 سالہ محمد شریف، کا 77 سالہ چچا زاد بھائی اوتار سنگھ سے انٹر نیٹ کے ذریعے رابطہ ہوا۔محمد شریف اپنے خاندان کے ہمراہ جھنگ سے جب کہ اوتار سنگھ کا 60 رکنی وفد کرتارپور راہداری کے ذریعے دربار بابا گورو نانک پہنچا، جہاں دونوں خاندانوں کے درمیان 75 سالہ انتظار ختم ہوا۔دونوں خاندانوں نے پاک بھارت حکومت سے فوری طور پر ویزوں کے آسان حصول کو ممکن بنانے کا مطالبہ کیا تاکہ دونوں خاندان ایک دوسرے کے پاس آجا سکیں اور دیگر افراد بھی اپنے پیاروں سے ملاقات کرسکیں۔