عمران کو ڈاکٹروں نے سیاسی سرگرمیوں میں شرکت کیلئے گرین سگنل دیدیا

کارکنوں اور رہنماؤں کو انتخابی جلسوں کے لیے شیڈول کی تیاری کی ہدایت
پنجاب اور خیبرپختونخوا کے انتخابی جلسوں میں عوام سے خطاب کریں گے
اسلام آباد (پی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو ڈاکٹروں نے سیاسی سرگرمیوں میں شرکت کے لیے گرین سگنل دے دیا۔ذرائع کے مطابق عمران خان پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابی جلسوں میں شرکت کریں گے۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کل انتخابی مہم کے لیے اپنے سیاسی لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ذرائع کے مطابق کارکنوں اور رہنماؤں کو پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابی جلسوں کے لیے شیڈول کی تیاری کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ سال 3 نومبر کو پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران وزیر آباد میں عمران خان پر قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا، جس میں پی ٹی آئی چیئرمین زخمی ہوئے تھے۔

Next Post

دو برس سے 100 میگاواٹ بجلی دینے کی سزا بھگت رہا ہوں: مراد علی شاہ

Fri Mar 3 , 2023
2014ء میں کراچی دنیا کا چھٹا خطرناک شہر تھا، آج 125 ویں نمبر پر ہے مائی کراچی نمائش کے شرکاء کو خوش آمدید، سراج تیلی کی کمی محسوس ہو رہی ہے کراچی (پی پی آئی)وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ 2 سال سے 100 میگا واٹ بجلی […]