پارٹی انتخابات پیر کو خضدار میں منعقد ہوں گے
خضدار (پی پی آئی)بی این پی عوامی کا مرکزی کونسل سیشن اور انٹراپارٹی انتخابات پیر 6مارچ کو خضدار میں منعقد ہوں گے، میر اسراراللہ زہری صدارت کریں گے۔ تیاریوں کو حتمی شکل دینے کیلئے ایک اجلاس لالہ حسن ریکی کی رہائش گاہ پر ہوا جس میں الیاس مینگل، میر عبدالحمید ریکی، عید محمد درانی، اکرم ریکی، سعد درانی، شوکت، محمد فہیم، نیک محمد، نقیب الحسن، محمد ا?صف، محمد عمران، کامران مینگل، محمد شکیل، بلال احمد، اعظم مینگل صدام، احمد خان، ذیشان احمد، منصور شاہ، محمد ندیم، نجیب اللہ، محمد رشید زہری و دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے الیاس مینگل، عبدالحمید ریکی، عید محمد و دیگر نے کہا کہ بی این پی عوامی ایک جمہوری پارلیمانی قوم پرست سیاسی جماعت ہے کونسل سیشن ایک جمہوری عمل ہے۔ پارٹی جمہوری روایات کو لیکر آگے بڑھ رہی ہے۔
