خیبر پختونخوا میں جنگلات کے مالکان کی جرگہ منعقد؛ وزیر اعلیٰ کے مشیر کی شرکت

جنوبی افریقہ میں پاکستانیوں کی ہلاکتیں؛ پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کا اظہار افسوس

جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی بورڈ آف گورنرز کا اجلاس منعقد؛ کلیدی فیصلے کیے گئے

وزیر داخلہ نے منصورہ میں جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم سے اہم ملاقات کی؛ قومی اہمیت کے مسائل پر تبادلہ خیال

بلوچستان ویمن ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ کے تحت صنفی بنیاد پر تشدد اور کم عمری کی شادی جیسے مسائل پر ‘صوبائی میڈیا فیلوشپ پروگرام’ کا آغاز

اوپن مارکیٹ میں ڈالر سمیت بڑی کرنسیوں کی قدر میں معمولی اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

وزیر اعظم شہباز شریف دو روزہ دورے قطر پہنچ گئے

دوحہ(پی پی آ ئی) وزیر اعظم شہباز شریف دو روزہ دورے پر اتوار کے روز قطر پہنچ گئے۔وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف امیر قطر کی دعوت پر اتوارکو دوحہ پہنچ گئے ہیں۔وزیراعظم دوحہ میں اقوام متحدہ کی ترقی کرتے ممالک کی کانفرنس کے پانچوے اجلاس میں شرکت کریں گے، وزیراعظم شہباز شریف امیر قطر کے استقبالیہ میں شرکت کریں گے اور 6 مارچ کو اجلاس سے خطاب کریں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہباشریف نے قطر کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو باہمی طور پر سود مند اقتصادی روابط میں بدلنے کا عزم ظاہر کیا تھا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف سے قطر کے سفیر شیخ سعود بن عبدالرحمن بن فیصل الثانی نے گزشتہ روز اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران قطر کے سفیر نے قطر اور پاکستان کے درمیان برادرانہ تعلقات کو بڑھانے کے لیے کی جانے والی مختلف سرگرمیوں سے وزیراعظم کو آگاہ کیا