شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عمران نے گرفتاری سے بچنے کیلئے خواتین، کارکنوں کو ڈھال بنایا:ترجمان پی ڈی ایم

اسلام آ باد(پی پی آئی) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان نے گرفتاری سے بچنے کیلئے خواتین اور کارکنوں کو ڈھال بنایا ہے۔عمران خان کی ممکنہ گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے حافظ حمد اللہ نے کہا کہ جیل بھرو تحریک کے روح رواں اور امریکہ کو للکارنے والا مرد مجاہد عدالت حاضر ہو، اگر دامن صاف ہے، گھڑی چور نہیں ہو تو خود کو قانون کے حوالے کرو۔انہوں نے کہا کہ قانون پر عملداری کا بھاشن دینے والا قانون سے بھاگ رہا ہے، زمان پارک بنکر میں چھپنے سے تم نیلسن منڈیلا نہیں بلکہ ایک بزدل اور ڈرپوک لیڈر ثابت ہوئے، اگر یہ بدمعاشی اور غنڈہ گردی ایک عام آدمی کرتا تو اس کو گھسیٹ کر گرفتار کیا جاتا۔حافظ حمد اللہ کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کہاں ہے آپ کا ایک پاکستان اور ایک قانون کا دعویٰ؟، آپ کا یہ کردار قانون سے کھلی بغاوت اور فساد ہے، پی ٹی آئی کے ٹائیگر کس بنیاد پر کہتے ہیں کہ خان بہادر ہیں؟، آج انقلابی خان نے بزدلی کی ایک تاریخ رقم کی ہے۔