ادیب، دانشور اور صحافی عافیہ کی رہائی کیلیے کردار ادا کریں:گلوبل عافیہ موومنٹ

پاکستانی خواتین کو باعزت روزگار اور تحفظ فراہم کیا جائے:پاسبان

بلدیاتی نظام میں ترامیم لا کر ے بلدیاتی نظام کو مفلوج کیا گیا: مئیر تحصیل ایبٹ آباد

نوشہرو فیروز میں گھریلو ناچاقی پر خاتون نے بچے سمیت دریا سندھ میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی

عزاداروں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں میئر مئیر میر پور خاص کے دورے

غیر ملکی کرنسی کی شرحوں میں معمولی کمی ، ڈالر انٹربینک ریٹ 278.42 روپے پر بند

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

یوم موذن حسینیت مذہبی جذبے اور عقیدت و احترام کیساتھ منایا گیا

اسلام پر کڑا وقت آیا توجناب امام حسین نے اپنا سب کچھ دین متین پر قربان کردیا
حسینی جذبہ آج بھی کشمیر و فلسطین کے حریت پسندوں میں خون بن کر دوڑ رہا ہے
راولپنڈی (پی پی آئی) قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کے قائم کردہ ایام عدل کی مناسبت سے موذن حسینیت ہم شکل مصطفی شہزادہ علی اکبر علیہ السلام کا یوم ولادت ”یوم موذن حسینیت“کے طور پرمذہبی جذبے اور عقیدت و احترام کیساتھ منایا گیا۔اس مو قع پر محافل اور دینی تقریبات کا انعقاد کیاگیا۔ہیئت طلبائے اسلامیہ کے زیراہتمام علی ہال میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سیدقمرحیدرزیدی نے کہاکہ حضرت علی اکبر میدان کربلا میں بنی ہاشم کے پہلے شہید تھے۔ انہیں شہادت سے اس قدر پیار تھا کہ امام حسین سے کہا کرتے کہ بابا جب ہم حق پر ہیں تو راہ خدا میں مرنے سے کوئی خوف نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ جب امام حسین نے شہزادہ علی اکبر کو میدان میں شہادت کیلئے بھیجا تو فرمایا تھا کہ اے میرے اللہ ا! میں تجھے اس قوم پر گواہ بنا رہا ہوں ان کے مقابلے میں ایک ایسا شخص جا رہا ہے جو تمام انسانوں میں ظاہری شکل و شمائل اور باطنی اخلاقی صفات میں تیرے رسول محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سب سے زیادہ مشابہت رکھتا ہے۔ ہم جب بھی تیرے پیغمبر کی زیارت کے مشتاق ہوتے تھے تو اس کے چہرے کا دیدار کیا کرتے تھے آنکھوں پر پٹی باندھے بغیر حضرت علی اکبر کو اسلام کیلئے قربان کرکے امام حسین فخر ابراہیم کہلائے۔جشن سے مفتی سیدباسم زاہری، سیدبحرالعباس موسوی، مولانامثیم عباس،راجہ ایقان، سیدمطیع الحسنین کاظمی، عمادجعفری نے بھی خطاب کیا۔