مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کا اجلاس ، انتخابی کامیابی اور مستقبل کی منصوبہ بندی کا جائزہ لیا

وزیراعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس، پاکستان ریلوے میں اسٹریٹجک اصلاحات کی منظوری

سندھ پولیس اور پراسیکیوشن کے درمیان قبل از ٹرائل ہم آہنگی کے حوالے سے اہم اجلاس ، تفصیلی غور و خوض

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ

صوفی بزرگ بابا فرید گنج شکر کے سالانہ عرس کی تیاریاں ، سیکیورٹی پلان تیار

ملکی گولڈ مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں تیزی سے کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عدالت روز ’مفرور خان‘ کو بلاتی ہے لیکن وہ پیش نہیں ہوتے

یہی وہ ملک کی اشرافیہ اور مافیہ ہے جو خود کو قانون سے بالا سمجھتی ہے: شیری رحمان
اسلام آ باد(پی پی آ ئی) وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے عمران خان کو تنقید کا نشا نہ بناتے ہو ئے کہا عدالت روز ’مفرور خان‘ کو بلاتی ہے لیکن وہ پیش نہیں ہوتے،جس نے کہا تھا “میں گھر پہ نہیں، 7 تاریخ کو عدالت میں پیش ہوں گا’وہ پھر عدالتی نظام اور قانون کی دھجیاں اڑا رہا ہے،یہی وہ ملک کی اشرافیہ اور مافیہ ہے جو خود کو قانون سے بالا سمجھتی ہے۔ سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر اپنے بیان میں سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ عدالت کی جانب سے کسی بھی مجرم کو اتنی صحولیات اور مراعات نہیں ملتی جتنی “لاڈلے خان” کو مل رہی ہیں۔ کون سے مجرم کیلئے عدالت پورا پورا دن انتظار کرتی ہے؟ ہمارے رہنماؤں کو پابندی سے عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا جاتا تھا۔ قانونی اور عدالتی اصول سب کیلئے ایک کیوں نہیں؟۔انہوں نے سوال کرتے ہو ئے کہا کہ توشہ خانہ کیس کی عوامی سماعت کا مطالبہ کرنے والے عمران خان عدالت میں سوالات کا جواب دینے سے کیوں انکار کر رہے؟ ساری عمر چور چور کی سیاست کرنے والے اپنی چوری کا جواب دینے سے کیوں بھاگ رہے؟ توشہ خانہ سے چوری نہیں کی تو عدالت میں تلاشی دینے سے کیوں ڈر رہے؟۔