خیبر پختونخوا میں جنگلات کے مالکان کی جرگہ منعقد؛ وزیر اعلیٰ کے مشیر کی شرکت

جنوبی افریقہ میں پاکستانیوں کی ہلاکتیں؛ پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کا اظہار افسوس

جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی بورڈ آف گورنرز کا اجلاس منعقد؛ کلیدی فیصلے کیے گئے

وزیر داخلہ نے منصورہ میں جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم سے اہم ملاقات کی؛ قومی اہمیت کے مسائل پر تبادلہ خیال

بلوچستان ویمن ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ کے تحت صنفی بنیاد پر تشدد اور کم عمری کی شادی جیسے مسائل پر ‘صوبائی میڈیا فیلوشپ پروگرام’ کا آغاز

اوپن مارکیٹ میں ڈالر سمیت بڑی کرنسیوں کی قدر میں معمولی اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

رانا ثنا اللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

گوجرانوالہ(پی پی آ ئی) گوجرانوالہ کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔گوجرانوالہ کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے رانا ثنا اللہ کی منگل کے روز حاضری سے استثنا کی درخواست خارج کرتے ہوئے محفوظ فیصلہ سنادیا۔وفاقی وزیر داخلہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری اے ٹی سی عدالت کے جج رانا زاہد اقبال خان نے جاری کیے۔ عدالت نے پولیس کو حکم دیا کہ رانا ثنا اللہ کو گرفتار کر کے 28 مارچ کو پیش کیا جائے۔واضح رہے کہ رانا ثنا اللہ کے خلاف پانچ اگست 2022 کو (ق) لیگ کے مقامی رہنما شاہ کاز اسلم کی مدعیت میں انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا جس میں ان پر چیف سیکرٹری اور ان کے اہلخانہ کوجان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔