ادیب، دانشور اور صحافی عافیہ کی رہائی کیلیے کردار ادا کریں:گلوبل عافیہ موومنٹ

پاکستانی خواتین کو باعزت روزگار اور تحفظ فراہم کیا جائے:پاسبان

بلدیاتی نظام میں ترامیم لا کر ے بلدیاتی نظام کو مفلوج کیا گیا: مئیر تحصیل ایبٹ آباد

نوشہرو فیروز میں گھریلو ناچاقی پر خاتون نے بچے سمیت دریا سندھ میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی

عزاداروں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں میئر مئیر میر پور خاص کے دورے

غیر ملکی کرنسی کی شرحوں میں معمولی کمی ، ڈالر انٹربینک ریٹ 278.42 روپے پر بند

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مقبوضہ کشمیرمیں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کا اقوام متحدہ نوٹس لے:انسانی حقوق کمیٹی

کشمیر بھارت کا اندرونی معاملہ نہیں، بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ تنازعہ ہے: رپورٹ کے مندرجات
اسلام آباد (پی پی آئی)کشمیربھارت کا اندونی معاملہ نہیں بلکہ ایک بین الاقوامی تنازعہ ہے جسے اقوام متحدہ کی قراردادوں میں تسلیم کیا گیا ہے
کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے آج جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ کشمیر بھارت کا اندرونی معاملہ نہیں بلکہ ایک بین الاقوامی مسئلہ ہے جسے اس کے تاریخی تناظر میں حل کرنے کی ضرورت ہے۔رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ تنازعہ کشمیر کی بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حیثیت ایک حقیقت ہے اور اس میں کوئی شک نہیں ہے۔ 5اگست 2019کے غیر قانونی اقدام اس حقیقت کو تبدیل نہیں کر سکتے کہ جموں و کشمیر بھارت کا اندرونی معاملہ نہیں بلکہ ایک بین الاقوامی مسئلہ ہے۔انسانی حقوق کمیٹی نے بھی اس رہورٹ کی تائید کی رپورٹ میں کہا گیاہے کہ بھارت کی توسیع پسندانہ ذہنیت اسے یہ تسلیم کرنے سے روک رہی ہے کہ جموں و کشمیر ایک متنازعہ علاقہ ہے اور بھارت کے 5اگست 2019کے اقدامات اقوام متحدہ کی قراردادوں کے منافی ہیں۔پی پی آئی کے مطابق رپورٹ میں افسوس کا اظہار کیا گیا کہ بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنے کے کشمیریوں کے حق کو مکمل طور پر نظر انداز کر رہا ہے اور مقبوضہ جموں و کشمیرمیں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کا منصوبہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کشمیر کے حوالے سے بین الاقوامی وعدوں کی پاسداری کے لیے بھارت پر دباؤ ڈالنے کی ضرورت ہے۔ رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ اقوام متحدہ اپنی ذمہ داری پوری کرے اور تنازعہ کشمیر کو عالمی ادارے کی قراردادوں اورکشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کرنے میں مدد دے۔