اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عمران کی حکومت کی طرح عمران کی سیاست کا جنازہ بھی پی ڈی ایم نکالے گی:حمداللہ

کوئٹہ (پی پی آئی) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مرکزی ترجمان و جمعیت علمائاسلام کے مرکزی رہنما مولانا حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ زمان پارک کے دروازے پر عدالتی وارنٹ دستک دے رہا ہے لیکن ریاست مدینہ کا جھوٹا دعویدار اور یوتھیوں کا سپہ سالار اب بھی چور کی طرح چھپاہواہے۔ انہوں نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تم کہا کرتے تھے میری گھڑی میری مرضی،جاؤ عدالت میں یہی بیان دو اگر تم چور اور جھوٹے نہیں۔عمران خان کو نہ عدالت کا نہ قانون کا اور نہ قانون کے رکھوالوں کا احترام ہے،، پی ڈی ایم آپ کی حکومت کی طرح آپکی سیاست کا جنازہ بھی نکالے گی۔