‫ریاؤ کمپلیکس نے ملازمین کی رہائش کے لیے ایک نیا معیار قائم کر دیا ہے، جہاں ایشیا پیسیفک رے آن کے ملازمین اور ان کے اہلِ خانہ کو جامع سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

ضلع بدین سرکاری تقرریوں میں میرٹ نظرانداز کر نے کے خلاف نوجوانوں کا احتجاج

اوکاڑہ میں کھدائی کے دوران تودا گرنے سے ایک مزدور جان بحق ، دوسرے کی حالت تشویشناک

اے این پی باجوڑ کے رکن ڈاکٹر طارق کے بھائی عبدالرزاق قاتلانہ حملے میں جاں بحق

برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں اور کشمیریوں کی مقبوضہ کشمیر کی آزادی کیلئے لندن میں ریلی

پاکستان کا مستقبل سڑکوں اور ُپلوں سے نہیں، تعلیم یافتہ بچوں سے محفوظ ہوگا:پاسبان

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

خواتین کا پاکستان کی ترقی اور ارتقامیں مرکزی کردار ہے: وزیر اعظم

اسلام آباد(پی پی آ ئی) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ معاشرے کی ترقی خواتین کے تعمیری کردار کے بغیر ممکن نہ تھی، خاتون کا ہر روپ معاشرے کو کار آمد بنانے میں مصروف نظر آتا ہے۔خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر کی خواتین کو مبارکباد پیش کر تے ہو ئے کہا کہ آج خواتین کے معاشرے میں کردار اور انسانی تہذیب کے ارتقا میں انکی خدمات کے اعتراف کا دن ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ ماں ایک انسان کو کئی ماہ تک اپنی کوکھ میں رکھ کر جنم دیتی ہے، خاتون بہن کے روپ میں دوسروں کی عزت کرنا سکھاتی ہے، خاتون بیٹی کے روپ میں انسان کے آنگن کو رونق بخشتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اسلام نے خواتین کو آج سے 14 سو سال پہلے برابری کے حقوق دیئے، اسلام نے ماں کے قدموں تلے جنت اور بیٹی کو گھر کی رحمت قرار دیا، معاشرہ خواتین کی ہر شعبے میں خدمات کی مثالوں سے بھرا پڑا ہے۔انہوں نے کہا کہ خواتین مردوں کے شانہ بشانہ انسانی تہذیب کی ترقی میں مصروفِ عمل ہیں، فاطہ جناح ہوں یا بیگم رعنا لیاقت علی خان خواتین کے کردار کو جھٹلایا نہیں جاسکتا، بینظیر بھٹو شہید ہوں یا ملالہ یوسف زئی، خواتین کا پاکستان کی ترقی اور ارتقا میں مرکزی کردار ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومتِ پاکستان خواتین کو ان کے منصفانہ حقوق کی فراہمی کیلئے ہر وقت کوشاں ہے۔