کراچی بنگالی پاڑہ سے 2 زخمی ڈاکو گرفتار ،شاہ لطیف میں بھائی کے ہاتھوں بھائی زخمی

کراچی اورنگی ٹاؤن اور سی ٹی او کمپاؤنڈ میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے ، 3 ڈاکو گرفتار ، ایک فرار

کراچی گلشن اقبال اور بوٹ بیسن میں فائرنگ 2 ڈاکو ایک راہگیر زخمی

نائب وزیراعظم کا فعال خارجہ پالیسی ، اقتصادی سفارت کاری کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

وفاقی وزیر سرمایہ کاری سے برطانیہ،چین فنڈ کے وفد کی ملاقات ، صنعتی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال

اوکاڑہ گجر چوک پر موٹر سائیکلوں میں تصادم ، میں 2 افراد جاں بحق ، 3 زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ملک میں ہر سال تمباکو نوشی ایک لاکھ 60 ہزار افراد کی جان لے لیتی ہے

پاکستان میں روزانہ 1200 لڑکے لڑکیاں سگریٹ نوشی کی لت میں مبتلا: رپورٹ
اسلام آ باد(پی پی آئی) پاکستان میں ہر روز اوسطاً 1200 لڑکے لڑکیاں تمباکو نوشی کی لت میں مبتلا ہیں۔میڈیاذرائع کے مطا بق ایک تحقیق کے مطابق انسان کو وقت سے پہلے موت کی وادی میں لے جانے والے اسباب میں تمباکو نوشی کا پہلا نمبر ہے۔تمباکو نوشی کا نتیجہ کبھی منہ، گلے اور پھیپھڑوں کے کینسر کی صورت میں نکلتا ہے تو کبھی یہ دل کا کام تمام کرتی ہے۔تمباکو نوشی (سگریٹ، شیشہ، سگار،بیڑی اور حقہ) ہر سال دنیا میں 70 لاکھ زندگیوں کو راکھ کر دیتا ہے۔تمباکو نوشی پاکستان میں ہر سال تقریبا ایک لاکھ ساٹھ ہزار سے زائد افراد کی جان لے لیتی ہے اور روزانہ 5 ہزار لوگ اسپتالوں میں داخل ہوتے ہیں جبکہ ہر روز بارہ سو نئے لڑکے لڑکیاں سگریٹ کا پہلا کش لیتے ہیں۔مہلک اثرات کے باوجود تمباکو نوشی میں مسلسل اضافہ تشویشناک ہے جب کہ خواتین کے اس لت میں مبتلا ہونے کو ماہرین اور بھی خطرناک قرار دیتے ہیں۔اس حوالے سے طبی ماہر ڈاکٹر محمد طارق کا کہنا ہے کہ تمباکو کا استعمال منہ اور پھیپھڑوں کے کینسر اور دل کی مختلف بیماریوں کا موجب بنتی ہے۔ تاہم ماہرین کہتے ہیں حکومتی سطح پر پالیسی فیصلوں اور آگاہی مہم تیز کرنے کی ضرورت ہے۔