اسلام آ باد(پی پی آ ئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر مبینہ بیٹی کو ظاہر نہ کرنے پر نااہلی کیس میں درخواست گزار نئی دستاویزات سامنے لے آئے۔درخواست گزار نے پٹیشن میں ترمیم کی اجازت مانگ لی اور عمران خان کا پارٹی سربراہ کا عہدہ بھی چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا۔درخواستگزار عمران خان کیخلاف 12 نئی دستاویزات لے آئے اور نئی دستاویزات ریکارڈ پر رکھنے کی 138 صفحات کی تفصیلی درخواست تیار کر لی۔درخواست گزار نے کہا کہ عمران خان سے پوچھا جائے کیسے وہ پارٹی کا عہدہ رکھ رہے ہیں، عمران خان کو پارٹی سربراہی اور پبلک آفس کیلئے نااہل قرار دیا جائے۔درخواست گزار نے کیلیفورنیا کی عدالت کے فیصلے کی کاپی، عمران خان کیخلاف شیرافگن نیازی، فاروق ستار کیسز کا مکمل ریکارڈ، عمران خان کے الیکشن کمیشن میں دیئے بیان حلفی کی کاپیاں، ضمنی الیکشن میں 7 نشستوں پر کامیابی کا گزٹ نوٹیفکیشن بھی ریکارڈ کا حصہ بنانے کی استدعا کر دی۔
Next Post
دفعہ 144 خلاف ورزی کیس،پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانت منظور
Thu Mar 9 , 2023
لاہور (پی پی آ ئی)لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے اقدام قتل، پولیس پر پتھراؤ اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں محمود الرشید اور اعجاز چوہدری کی 25 مارچ تک عبوری ضمانت منظور کرلی۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج نے پی ٹی […]
