عالمی و ملکی گولڈ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ ، سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ

پاکستان آرمی ٹیم کو بین الاقوامی پیس اسٹیکنگ کی فتح پر گورنر سندھ کی مبارک باد

بجٹ 2026-27 مایوس کن، کمرشل امپورٹرز کو مکمل طور پر نظرانداز کر دیا گیا، پی سی ڈی ایم اے

گورنر ہاو س میں عالمی یومِ ماحولیات شجرکاری مہم کا آغاز ،ہر شہری کم از کم ایک پودا لگائے:گورنر سندھ کی اپیل

ٹھٹھہ کی ساحلی پٹی پرشدید پانی کی شدید قلت کیخلاف کسانوں کا احتجاج

کراچی بھینس کالونی میں مردہ جانوروں کی ہڈیوں اور چربی سے غیر معیاری تیل تیار کرنے والی غیر قانونی فیکٹری سربہ مہر

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

دفعہ 144 خلاف ورزی کیس،پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانت منظور

لاہور (پی پی آ ئی)لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے اقدام قتل، پولیس پر پتھراؤ اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں محمود الرشید اور اعجاز چوہدری کی 25 مارچ تک عبوری ضمانت منظور کرلی۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج نے پی ٹی آئی ریلی کے وقت پولیس پر تشدد، اقدام قتل، قتل، جلاؤ گھیراؤ اور کارسرکار میں مداخلت سے متعلق کیس کی سماعت کی، ملزمان حاضری کے لئے عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔عدالت نے پی ٹی آئی رہنما محمود الرشید اور اعجاز احمد چوہدری کی 25 مارچ تک عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو دونوں رہنماؤں کی گرفتاری سے روک دیا۔عدالت نے دونوں رہنماؤں کو 5، 5 لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم بھی دے دیا۔