سکرنڈ میں شہید بینظیر بھٹو فیملی فیسٹیول اور مینا بازار کا افتتاح

ڈیرہ اسماعیل خان میں پاکستان کسٹمز کے گودام میں آگ بھڑک اٹھی، زائد المیعاد سگریٹ اور متفرق ضبط شدہ سامان جل گیا

افغانستان سے درآمد شدہ نیم تیار قالینوں پر اضافی سیلز ٹیکس ختم ہونا چاہئیے :پی سی ایم ای اے

پاک-ترک وزرائے خارجہ کا علاقائی امن کی پیش رفت پر تبادلہ خیال

سوسائٹی فار پروموشن آف ریڈنگ اینڈ امپروومنٹ آف لائبریری کے زیر اہتمام سیمینار

کراچی سنگین پانی کے بحران کا شکار، لاکھوں شہری متاثر: پی ڈی پی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کل جماعتی حریت کانفرنس کا قاضی یاسر،ظفر بٹ اوردیگرکے گھروں پر چھاپوں کی مذمت

مظفر آ باد/سری نگر(پی پی آئی)کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیرشاخ نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں ایک عالم دن قاضی یاسر، جیل میں نظر بند جموں و کشمیر سالویشن موومنٹ کے چیئرمین ظفر اکبر بٹ اورحریت رہنما محمد اقبال میر کے گھروں پر بھارتی فورسزکے چھاپوں کی شدید مذمت کی ہے۔کشمیر میڈیا کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیرشاخ کے کنوینر محمود احمد ساغر نے ایک بیان میں چھاپوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی ایجنسیوں کے اس طرح کے اقدامات سے حریت رہنماؤں اور کارکنوں کے جذبہ آزادی کو کمزور نہیں کیا جا سکتا۔محمود ساغر نے حریت رہنماؤں اور کارکنوں کی مسلسل غیر قانونی نظربندی کو بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ مودی کی فسطائی بھارتی حکومت مقبوضہ علاقے میں اختلاف رائے کو دبانے کے لیے گرفتاریوں کو ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت ایسے ظالمانہ اقدامات سے اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہو گا۔ انہوں نے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ بھارت اورمقبوضہ علاقے کی مختلف جیلوں میں نظربند کشمیری حریت رہنماؤں اورکارکنوں کی فوری رہائی کے لیے بھارت پر دبا ؤ ڈالیں۔