مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کا اجلاس ، انتخابی کامیابی اور مستقبل کی منصوبہ بندی کا جائزہ لیا

وزیراعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس، پاکستان ریلوے میں اسٹریٹجک اصلاحات کی منظوری

سندھ پولیس اور پراسیکیوشن کے درمیان قبل از ٹرائل ہم آہنگی کے حوالے سے اہم اجلاس ، تفصیلی غور و خوض

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ

صوفی بزرگ بابا فرید گنج شکر کے سالانہ عرس کی تیاریاں ، سیکیورٹی پلان تیار

ملکی گولڈ مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں تیزی سے کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سندھ کابینہ کا کچے میں ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن کا فیصلہ

کراچی (پی پی آئی)سندھ کابینہ نے کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کرنے کا فیصلہ کر لیا۔وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کے اجلاس کو سیکریٹری داخلہ اور آئی جی پولیس نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کچے کے علاقے میں پولیس کو ملٹری گریڈ کے اسلحے کی ضرورت ہے۔انہوں نے بتایا کہ ملٹری گریڈ کے اسلحے کی خریداری کی سفارش ایپکس کمیٹی کے 5 جنوری 2023ء کو ہونے والے اجلاس میں کی گئی تھی۔پی پی آئی کے مطابقاجلاس کو بتایا گیا کہ ملٹری گریڈ کے اسلحے کی خریداری کے لیے 2.7 بلین روپے کی ضرورت ہے۔کابینہ نے فنڈز منظور کر کے اسلحہ خریدنے کی بھی منظوری دے دی۔کابینہ کی منظوری سے سندھ حکومت اسلحے کی خریداری کے لیے وزارتِ داخلہ سے این او سی لے گی۔سندھ کابینہ نے اجلاس میں فیصلہ کیا کہ ڈاکوو?ں کے خلاف کچے میں مشترکہ ا?پریشن ہو گا، جس میں سندھ، پنجاب اور بلوچستان کی پولیس کے ساتھ رینجرز اور فوج بھی حصہ لیں گی۔اس حوالے سے وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ یہ ایک مشترکہ اور پری پلان آپریشن ہو گا جو آئی جی پولیس اپنی منصوبہ بندی سے شروع کریں گے۔