پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عمران خان کی ممکنہ گرفتاری پر تحریک انصاف کی نئی حکمت عملی تیار

لاہور(پی پی آ ئی) پی ٹی آ ئی چیئرمین عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کے پیش نظر پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ذرائع کے مطا بق پی ٹی آئی نے سینٹرل پنجاب کے بعد جنوبی پنجاب اور خیبرپختونخوا سے بھی پارٹی کارکنوں کو زمان پارک بلالیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مرحلہ وار یہ کارکن دن اور رات کے اوقات میں زمان پارک میں ڈیوٹی دیں گے،کم از کم 5 ہزار پارٹی کارکن زمان پارک کے باہر ہر وقت موجود رہیں گے۔عمران خان کی گرفتاری کے خدشے کے پیش نظر متبادل پارٹی قیادت کا معاملہ بھی طے کرلیا گیا ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کی صورت میں شاہ محمود قریشی پارٹی کے فیصلے کرنے میں بااختیار ہوں گے۔اجلاس میں اگلے ہفتے سے انتخابی جلسے شروع کرنے کی بھی منظوری دے دی گئی، آئندہ 4 سے 5 روز میں دونوں صوبوں کی ٹکٹیں فائنل کردی جائیں گی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایک سیٹ پر ایک سے زائد امیدوار ہونے کی صورت میں دیگر امیدواروں کو بلدیاتی انتخابات اور حکومت عہدوں پر ایڈجسٹ کیا جائے۔پارٹی کی مفاہمتی کمیٹی قائم کی جائے گی جو ایک سے زائد امیدواروں کے درمیان مفاہمت پیدا کرے گی۔ اجلاس میں زمان پارک میں مزید کیمپ لگانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، عمران خان کی رہائش گاہ کے سامنے 2 خالی پلاٹ اس مقصد کے لئے استعمال ہوں گے۔