پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

الیکشن کمیشن پیپلزپارٹی کا آلہ کار بنا ہوا ہے

جو مسلسل پیپلز پارٹی کی بی ٹیم کا کردار ادا کر رہا ہے: حافظ نعیم الرحمٰن

کراچی(پی پی آئی) جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن پیپلزپارٹی کا آلہ کار بنا ہوا ہے، آج تک کراچی کی 6 یوسیز کا فیصلہ نہیں ہوسکا۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ ووٹوں اور یوسیز کے لحاظ سے جماعت اسلامی سب سے زیادہ کامیاب جماعت ہے، 4 سے 5 یوسیز ایسی ہیں جس کے ثبوت الیکشن کمیشن کو دیئے گئے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن پیپلز پارٹی کا سیاسی آلہ کار بنا ہوا ہے جو مسلسل پیپلز پارٹی کی بی ٹیم کا کردار ادا کر رہا ہے، جب آپ فرائض پورے نہیں کریں گے تو آپ تنقید سے بالاتر نہیں، آج تک 6 یوسیز کا فیصلہ نہیں ہوا، ہمیں زبردستی کا نتیجہ نہیں چاہیے، مہم اصل نتیجہ چاہتے ہیں۔ الیکشن کمیشن کا کام ہے کہ شفاف اور غیر جانبدار انتخابات کرائے، الیکشن کمیشن عوام اور دستور کے مطابق تمام اداروں کو جوابدہ ہے، 11 یوسیز کے انتخابات کا اعلان کیوں نہیں کیا جا رہا؟۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی خواہش ہے کہ ان 11 یوسیز میں انتخابات نہ ہوں، پیپلز پارٹی کو نظر آرہا ہے کہ ان کی شکست یقینی ہے۔