پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سندھ حکومت کا ہائی رسک اضلاع میں پیر سے پولیو مہم شروع کرنے کا فیصلہ

کراچی (پی پی آئی)صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کہا ہیکہ سندھ میں پولیو مہم بہت اچھے طریقے سے جاری ہے اور گزشتہ 2 سال 9 ماہ میں پولیو کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔سندھ سیکریٹریٹ میں منعقدہ پولیو کے خاتمے سے متعلق صوبائی ٹاسک فورس کے اہم اجلاس میں کہی۔ صوبائی وزیر نے والدین سے درخواست کی کہ وہ پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں اور 5 سال تک کے بچوں کو قطرے پلائیں۔ پہلے پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کرنے والے والدین کو راضی کرنے کے لیے سوشل موبلائزز کے کردار کو مزید موثر بنایا جائے۔ انہونے کہا کہ پولیو فری پاکستان کی طرف آخری میل بہت چیلنجنگ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دوسرے صوبوں سے لوگ سندھ کی طرف ہجرت کر رہے ہیں جس کے لیے صوبے کے انٹری پوائنٹس پر موثر پولیو مہم چلائی جائے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پولیس، ریلوے پولیس اور رینجرز کے تعاون سے بس سٹینڈز اور ریلوے سٹیشنوں پر پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ کراچی ٹول پلازہ، حیدرآباد ٹول پلازہ، سکھر، جیکب آباد، گھوٹکی اور کشمور اور صوبے کے دیگر سرحدی اضلاع کے بس اسٹینڈز پر پولیو کے قطرے موثر طریقے سے پلائے جائیں گے اور اس کے لیے محکمہ صحت پولیو ٹیموں کی تعداد میں اضافہ کرے گا۔چیف سیکریٹری سندھ نے سیکریٹری اسکولز ایجوکیشن کو ہدایت کی کہ وہ پرائیویٹ اسکولوں کو پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کرنے کی ہدایت کریں۔صوبائی کوآرڈینیٹر ایمرجنسی آپریشن سینٹر فیاض عباسی نے اجلاس کو بتایا کہ 13 مارچ سے 19 مارچ تک صوبے کے 16 اضلاع میں 41883 فرنٹ لائن ورکرز 56 لاکھ بچوں تک پہنچیں گے۔اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے مہم کے لیے سیکیورٹی انتظامات کی یقین دہانی کرائی۔اجلاس میں ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن اور نیشنل ایمرجنسی اینڈ آپریشن سینٹر کے حکام نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی اور سندھ حکومت کو انسداد پولیو مہم کے لیے اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔