پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

وفاقی وزیر داخلہ بہت جلد قانون کے شکنجے میں ہوں گے:پر وزی الٰہی

لاہور(پی پی آ ئی) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پر وزی الٰہی نے کہا ہے کہ لاہور میں 8 مارچ کو زمان پارک میں نگران وزیراعلیٰ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی خونی تاریخ دہرائی ہے،اس خونریزی کا حساب نگران وزیراعلیٰ کو ہر صورت میں دینا پڑے گا۔ رانا ثنا اللہ سانحہ ماڈل ٹاؤن، سانحہ 25 مئی اور سانحہ زمان پارک میں براہ راست ملوث ہیں۔ اپنے بیان میں پی ٹی آئی رہنما چوہدری پر وزی الٰہی نے کہا ہے کہ الیکشن کی تاریخ کے اعلان کے بعد پنجاب میں انشااللہ عمران خان کی حکومت دوبارہ قائم ہونے میں اب کوئی رکاوٹ باقی نہیں رہی۔ملکی تاریخ میں یہ پی ڈی ایم کی حکومت پہلی حکومت ہے جو الیکشن سے بری طرح خوفزدہ ہے۔پی ڈی ایم الیکشن سے فرار کے حیلے بہانے کرکے عملی طور پر اپنی شکست تسلیم کر چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ بہت جلد قانون کے شکنجے میں ہوں گے اور اپنے انجام کو پہنچیں گے۔ آئینی طور پر کوئی ادارہ الیکشن میں تعاون سے انکار نہیں کر سکتا۔ کوئی سرکاری ادارہ الیکشن میں تعاون سے انکار کرے گا تو ذمہ دار براہ راست وزیراعظم شہبازشریف ہوں گے۔سپریم کورٹ کے حکم پر پنجاب میں الیکشن کی تاریخ کا اعلان ہو چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ شہبازشریف اگر سپریم کورٹ کے حکم پر عملدرآمد میں رکاوٹ بنیں گے تو یوسف رضا گیلانی کی طرح گھر جائیں گے۔