ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

وادی کشمیر کے مقبوضہ حصے میں ایک مرتبہ پھر سے ’اوکے، کٹ، اور گڈ شاٹ‘ کی آواز گونج اٹھی

کرن جوہر کی فلم راکی اور رانی کی پریم کہانی کے گانے کی شوٹنگ کے لیے عالیہ بھٹ کی گلمرگ پہنچ آمد

سری نگر (پی پی آئی)زمین پر عارضی جنت کہلانے والی وادی کشمیر کے مقبوضہ حصے میں ایک مرتبہ پھر سے ’اوکے، کٹ، اور گڈ شاٹ‘ کی آواز گونج اٹھی ہے۔ فلم ڈائریکٹر کرن جوہر کی ڈائریکشن میں بننے والی فلم راکی اور رانی کی پریم کہانی کے گانے کی شوٹنگ کے لیے ٹیم عالمی شہرت یافتہ اسکی ریزارٹ گلمرگ پہنچی۔ یوٹی انتظامیہ کی ہری جھنڈی کے بعد فلم انڈسٹری پھر سے وادی کا رْخ کرنے لگی ہے۔فلم کا گیت آنجہانی فلم میکر یش جوہر کو خراج ہوگا۔ عالیہ شیفان کی ساڑیوں میں نظر آئیں گی، جب کہ رنویر ایک تبدیلی کے فارمل ملبوسات میں نظر آئیں گے۔ کرن جوہر سوئٹزرلینڈ میں گانے کو فلمانا چاہتے تھے، لیکن عالیہ بھٹ کے نجی وجوہات کے بعد انہوں نے اسے کشمیر میں منتقل کردیا۔فلمساز کا خیال ہے کہ کشمیر میں برف باری سے وہی احساس ہوتا ہے جیسا کہ سوئٹزرلینڈ میں ہوتا ہے۔ کشمیر اپنی خوبصورتی کے لیے مشہور ہے۔