اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پنجاب پیرا میڈیکل سٹاف نے فیصلہ کن احتجاج کا اعلان کر دیا

15 مارچ کو مینٹل ہسپتال، سروسز ہسپتال میں مکمل ہڑتال کی جائے گی

لاہور(پی پی آئی) بار بار احتجاج اور ہڑتالوں کے باوجود مطالبات حل نہ ہوئے۔ پنجاب پیرا میڈیکل سٹاف نے 15 مارچ کو فیصلہ کن احتجاج کا اعلان کر دیا، پی آئی ایم ایچ انتظامیہ کی انتقامی کارروائیوں کے خاتمے تک اور مسائل کے حل تک احتجاج جاری رکھا جائے گا۔ اس بات کا فیصلہ پنجاب پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کے پی آئی ایم ایچ (مینٹل ہسپتال) میں ہونے والے ہنگامی اجلاس میں کیا گیا جس کی صدار ت صوبائی صدر محمد ارشد بٹ نے کی۔ پی پی آئی کے مطابق انہوں نے کہا کہ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ کے 2 ملازمین کی سیکرٹری کو ڈسپوزل بھیجنے اور کورٹ سے بحال ملازمین کو ڈیوٹی پر نہ لینے پر مشترکہ طور پر احتجاج کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں 15مارچ 2023 کو جیل روڈ لاہورپر احتجاج کیا جائے گا اور مینٹل ہسپتال سمیت سروسز ہسپتال میں مکمل ہڑتال کی جائے گی اور کسی قسم کی سروسز انجام نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن نے مطالبات کیلئے بارہا احتجاج کی کال دی مگر ہسپتالوں کی انتظامیہ کی جانب سے یقین دہانیوں کے بعد پرامن رہے۔ مگر پھر بھی انتظامی افسران کی جانب سے بلاجواز اور انتقامی کارروائیاں ناقابل برداشت ہیں جس پر احتجاج کرنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔