جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

جب بھی آئین برباد ہوا اس میں سیاست دان ضرور نظر آئے، خواجہ آصف 98 فیصد آبادی کو وسائل کے قحط کا سامنا، مالی مشکلات سے جلد نکل آئیں گے

سیالکوٹ (پی پی آئی)وفاقی وزیر خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اس ملک میں جب بھی آئین برباد ہوا اس میں سیاست دان ضرور نظر آتا ہے۔پی پی آئی کے مطابق سیالکوٹ میں وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے ڈسٹرکٹ بار میں وکلائسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ 1971 میں اس بار کا ممبر منتخب ہوئے تھے۔انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ بار کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کریں گے اور ایف آئی اے کورٹ کے سیالکوٹ میں قیام کے لئے وزیر داخلہ سے بات کریں گے جبکہ بنیکنگ کورٹ کے لئے متعلقہ اتھارٹی سے بات کی جائے گی۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک سنجیدہ حالات میں مبتلا ہو چکا ہے، وطن عزیز کی 98 فیصد آبادی وسائل کے قحط کا سامنا کر رہی ہے اور گزشتہ چار سالوں میں معاشی تباہی کی گئی لیکن مالی مشکلات سے جلد نکل آئیں گے۔