ایبٹ آباد میں حاشر تاج تشدد کیس کا مرکزی ملزم گرفتار

سندھ میں نئی کنوؤں سے گیس کی پیداوار کا آغاز

کراچی پاپوش میں تشدد زدہ لاش دریافت

اوپن مارکیٹ میں ڈالر مستحکم، یورو میں کمی جبکہ برطانوی پاؤنڈ معمولی مہنگا

تلہار کے نواح میں مہنگائی سے پریشان محنت کش نےخود کشی کرلی

ٹھٹھہ بائی پاس کے قریب کار کی ٹکر سے راہگیر خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ایک زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستان میں رمضان مہنگا،عرب امارات میں کھانے پینے کی اشیا پر 75 فیصد رعایت کا اعلان

ابو ظہبی(پی پی آئی) پاکستان میں رمضان اس مرتبہ بھی مہنگا ہوگا اور ماضی کی طرح دودھ،دہی، پھل،سبزیاں کوئی شے سستے داموں نہیں ملے گی لیکن اس کے بر عکس مسلم مملکت متحدہ عرب امارات میں رمضان المبارک کے دوران اشیائے خور و نوش کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی گئی ہے۔پی پی آئی کے مطابق متحدہ عرب امارات کے اسٹورز نے رمضان المبارک کے لیے 10 ہزار اشیا کی قیمتوں میں 75 فیصد کمی کا اعلان کیا ہے۔رمضان میں سپر مارکیٹس لوگوں کو کھانے پینے کی اشیا سمیت روز مرہ استعمال کی چیزوں کی قیمت پر 75 فیصد رعایت دیں گے، بچت اسکیموں سے آن لائن بھی فائدہ اٹھایا جا سکے گا۔ماہ مبارک میں اشیا کی طلب میں اضافے کو پورا کرنے کے لیے اسٹاک کو بھی 15 فیصد بڑھا دیا گیا ہے۔صارفین کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچانے کے لیے مختلف بچت اسکیمز اور خصوصی ڈسکاؤنٹس متعارف کروائے گئے ہیں۔