جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستان کے نقل و حمل کے شعبے میں اماراتی کمپنی کے ساتھ باہمی تعاون کا اہم معاہدہ

اسلام آباد (پی پی آئی)پاکستان کے نقل و حمل کے شعبے میں باہمی تعاون کے لیے این ایل سی اور ڈی پی ورلڈ کے مابین مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے گئے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق ڈائریکٹرجنرل این ایل سی (نیشنل لاجسٹک سیل) اور اماراتی لاجسٹک کمپنی ڈی پی ورلڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر شیخ سلطان احمد نے ایم او یو پر دستخط کیے، این ایل سی اور ڈی پی ورلڈ کے سینئر حکام، چیمبرز آف کامرس کے نمائندگان اور معروف کمپنیوں کے عہدے داران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ڈی پی ورلڈ اور این ایل سی پاکستان کے نقل و حمل کے شعبے میں باہمی تعاون کے امکانات کا جائزہ لیں گے، جن میں کنٹینر اور بلک ٹرمینلز، رول آن، رول آف خدمات، ڈرائی پورٹس، اندرون ملک کنٹینر ڈپو، ریل اور ٹریکنگ شامل ہیں۔ڈائریکٹر جنرل این ایل سی نے کہا کہ اداروں میں مفاہمت سے پاکستان کی لاجسٹکس صنعت میں نئے دور کا آغاز ہوگا، سرمایہ کاری اور روزگار کے مواقع پیدا ہونے سمیت کاروباری سرگرمیوں کو بھی فروغ ملے گا۔اس موقع پر سربراہ ڈی پی ورلڈ کا کہنا تھا کہ پاکستان جغرافیائی محل وقوع کی وجہ سے وسطی ایشیا کے لیے اہم ترین راہداری ہے۔