اسلام آباد (پی پی آئی)پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کا بابراعوان سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، عمران خان نے بابراعوان کو دفعہ 144 کو الیکشن کمیشن میں چیلنج کرنے کی ہدایت کی ہے۔پی پی آئی کے مطابق عمران خان کی ہدایت پر بابراعوان نے پٹیشن تیار کرلی،بابراعوان کچھ دیر بعد الیکشن کمیشن میں پٹیشن دائر کریں گے۔درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ الیکشن کمیشن دفعہ 144 کے نفاذ کو ختم کرے،لاہور میں تحریک انصاف کی ریلی پر دفعہ 144 کا نفاذ غیرقانونی ہے، دفعہ 144 کا نفاذ سپریم کورٹ فیصلے کے پیرا15 کی خلاف ورزی ہے، درخواست میں مزید کہاگیا ہے کہ پنجاب حکومت پی ایس ایل میچ کو جواز بنا کر ریلی کو روکنے کی کوشش کر رہی ہے،تحریک انصاف کی ریلی اور پی ایس یل کے میچ کا رکاوٹ مختلف ہے،ریلی ساڑھے 5 بجے ختم ہو گی جبکہ پی ایس ایل میچ 7 بجے شروع ہو گا،درخواست میں مزید کہاگیاہے کہ اس سے پہلے کسی شہر میں پی ایس ایل کے دوران دفعہ 144 کا نفاذ نہیں کیاگیا،الیکشن مہم تحریک انصاف کا آئینی حق ہے پنجاب حکومت غیرقانونی طور پر تحریک انصاف کی الیکشن مہم کو روک رہی ہے۔
Next Post
لاہور میں کسی بھی غیر معمولی صورت حال سے نمٹنے کیلئے طلب
Sun Mar 12 , 2023
مال روڈ سے عمران کی رہائش گاہ زمان پارک جانے والا راستہ بند لاہور(پی پی آئی) پنجاب حکومت نے لاہور میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے، زمان پارک سمیت اہم مقامات پر رینجرز تعینات ہوں گے۔ لاہور کی مال روڈ سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی رہائش گاہ […]
