ادیب، دانشور اور صحافی عافیہ کی رہائی کیلیے کردار ادا کریں:گلوبل عافیہ موومنٹ

پاکستانی خواتین کو باعزت روزگار اور تحفظ فراہم کیا جائے:پاسبان

بلدیاتی نظام میں ترامیم لا کر ے بلدیاتی نظام کو مفلوج کیا گیا: مئیر تحصیل ایبٹ آباد

نوشہرو فیروز میں گھریلو ناچاقی پر خاتون نے بچے سمیت دریا سندھ میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی

عزاداروں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں میئر مئیر میر پور خاص کے دورے

غیر ملکی کرنسی کی شرحوں میں معمولی کمی ، ڈالر انٹربینک ریٹ 278.42 روپے پر بند

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مہنگائی،اشیائے خوردونوش اور ادویہ کی بڑھتی قیمتوں سے ای او بی آئی پنشنرز سب سے زیادہ متاثر

ماہانہ صرف ساڑھے آٹھ ہزار روپے ملتے ہیں حالانکہ کم سے کم پنشن بھی کم سے کم تنخواہ جتنی ہونی چاہئے

چیف جسٹس آف پاکستان نوٹس لیں اورای او بی آئی پنشنرز کو بھی مہنگائی الاؤنس دلوائیں: پنشنرز فورم

کراچی(پی پی آئی)ای او بی آئی نے ماہانہ پنشن میں اضافہ کیلئے ایکچوریل و یلیوایشن کا عمل شروع کیا ہے جس کے بعد پنشن میں اضافہ کی سمری بورڈ آف منجمنٹ منظوری کے لئے وفاقی کابینہ کو بھیجے گا ۔پی پی آئی کے مطابق فی الوقت ڈھائی ہزار روپے کا اضافہ متوقع ہے
۔ چیف جسٹس پاکستان کے نام کھلے خط میں ای او بی آئی پنشنرز فورم کے کنوینر الطاف احمد خان مجاہد نے کہا کہ مہنگائی،اشیائے خورد ونوش اور ادویہ کی قیمتوں میں اضافہ سے ای او بی آئی پنشنرز سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں جنھیں ماہانہ صرف ساڑھے آٹھ ہزار روپے ملتے ہیں حالانکہ انھوں نے دوران ملازمت ماہانہ کنٹری بیوشن جمع کرایا ہوتا ہے جو اربوں روپے کی صورت ای او بی آئی کے پاس موجود ہے۔ای او بی آئی پنشنرز فورم نے کہا کہ کم سے کم پنشن بھی کم سے کم تنخواہ جتنی ہونی چاہئے۔ای او بی آئی پنشنرز فورم نے چیف جسٹس آف پاکستان سے استدعا کی کہ وہ مہنگائی کا نوٹس لیں اورای او بی آئی پنشنرز کو بھی میڈیکل و مہنگائی الاؤنس دلوائیں