کارکن حکومتی جال میں نہ پھنسیں،پابندیاں الیکشن روکنے کی سازش: عمران خان

الیکشن شیڈول کا اعلان ہو چکا، دفعہ 144 نہیں لگائی جا سکتی،نگران حکومت تصادم چاہتی ہے

صرف پی ٹی آئی ہی پر پابندی لگائی گئی جبکہ لاہور میں دیگر سرگرمیاں جاری ہیں: ٹوئٹر پر پیغام

لاہور(پی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے انتخابی ریلی کل تک ملتوی کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کارکنان کو بھی خبردار کردیا۔پی پی آئی کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں عمران خان نے کہاکہ پی ٹی آئی کارکن حکومت کے جال میں نہ پھنسیں،ان کاکہناتھا کہ صرف پی ٹی آئی پر پابندی لگائی گئی جبکہ لاہور میں دیگر سرگرمیاں جاری ہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ زمان پارک کو کنٹینر لگا کر بند اور پولیس تعینات کردی گئی ہے،نگران وزیراعلیٰ پنجاب اور پولیس 8مارچ کی طرح تصادم چاہتی ہے،ان کاکہناتھا کہ اس طرح کے ہتھکنڈے الیکشن روکنے کی سازش ہے،الیکشن شیڈول کا اعلان ہو چکا ہے، کس طرح دفعہ 144 لگائی جا سکتی ہے؟

Next Post

”میں واضح طور پر بتادوں کراچی کا میئر ہمارا ہوگا“:وزیر اعلیٰ سندھ

Sun Mar 12 , 2023
مردم شماری پر تحفظات دور کیے جائیں، ورنہ وفاقی حکومت کو سپورٹ کرنا مشکل ہوگا لاہور میں جو ہوا سندھ میں نہیں چلے گا، پرامن احتجاج کریں قانو ن شکنی نہیں:مراد شاہ کراچی (پی پی آئی)وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ”میں واضح طور پر بتادوں […]