کراچی ڈیفنس سوسائٹی میں نوجوان خاتون نے مبینہ طور پر گولی مار کر خودکشی کر لی

کوٹ غلام محمد میں 5 بچوں کی ماں کرنا کولہی نے رسہ گلے میں ڈالکر خود کشی کر لی

خطرناک مسلح مجرم ٹھٹھہ پولیس سے مقابلے میں گرفتار ،ساتھی فرار ،سیاحوں سے چھینے گئے قیمتی موبائل فون برآمد

اوکاڑہ میں المناک حادثہ ، ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، 14 سالہ بچہ جاں بحق

وفاقی وزیر صحت کی وزیراعظم سے اہم ملاقات ، صحت کے شعبے میں اصلاحات پر بات چیت

ایس ای سی پی نے ”سرٹیفکیٹ آف اسٹیچوٹری کمپلائنس” فریم ورک متعارف کرا دیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

”میں واضح طور پر بتادوں کراچی کا میئر ہمارا ہوگا“:وزیر اعلیٰ سندھ

مردم شماری پر تحفظات دور کیے جائیں، ورنہ وفاقی حکومت کو سپورٹ کرنا مشکل ہوگا

لاہور میں جو ہوا سندھ میں نہیں چلے گا، پرامن احتجاج کریں قانو ن شکنی نہیں:مراد شاہ

کراچی (پی پی آئی)وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ”میں واضح طور پر بتادوں کراچی کا میئر ہمارا ہوگا۔“تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے فوارہ چوک پر کراچی گیمز کے تحت گدھا گاڑی ریس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ مردم شماری پر ہمارے تحفظات دور کیے جائیں، تحفظات دور نہ ہوئے تو وفاقی حکومت کو سپورٹ کرنا مشکل ہوگا۔پی پی آئی کے مطابق انھوں نے کہا ”الیکشن کے ساتھ مردم شماری بھی بہت ضروری ہے، مردم شماری شفاف نہ ہوئی تو صوبائی حکومت کو سوچنا پڑے گا، ہم مردم شماری سے سندھ حکومت کی مدد ہٹانے پر مجبور ہوں گے۔“وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مردم شماری شفاف نہ ہوئی تو سیاسی سطح پر بھی لائحہ عمل دیں گے، جب مردم شماری کے ٹیبلٹ میں نقشوں کی خامیاں دکھائی گئیں تو کہا گیا کہ کچھ خامیوں کو بعد میں درست کر دیں گے، لیکن ہم نے کہا کہ خامیاں فوری طور پر درست کریں۔انھوں نے کہا ”ہم نے کہا ہے کہ ہمارا اندراج کر کے ہمیں آگاہ کیا جائے، ہر فرد کو ایس ایم ایس کے ذریعے درج تفصیل بتائی جائے۔“مراد علی شاہ نے اس موقع پر یہ بھی کہا کہ لاہور میں جو کچھ ہوا یہ چیز سندھ میں نہیں چلے گی، کوئی پرامن احتجاج کرنا چاہے تو حق ہے لیکن قانون ہاتھ میں نہیں لینے دیں گے، ہم اس کا جواب قانونی طور پر سخت انداز میں دیں گے۔