ملک کے بیشتر علاقوں میں عمومی طور پر گرم اور خشک موسم متوقع

سکرنڈ میں شہید بینظیر بھٹو فیملی فیسٹیول اور مینا بازار کا افتتاح

ڈیرہ اسماعیل خان میں پاکستان کسٹمز کے گودام میں آگ بھڑک اٹھی، زائد المیعاد سگریٹ اور متفرق ضبط شدہ سامان جل گیا

افغانستان سے درآمد شدہ نیم تیار قالینوں پر اضافی سیلز ٹیکس ختم ہونا چاہئیے :پی سی ایم ای اے

پاک-ترک وزرائے خارجہ کا علاقائی امن کی پیش رفت پر تبادلہ خیال

سوسائٹی فار پروموشن آف ریڈنگ اینڈ امپروومنٹ آف لائبریری کے زیر اہتمام سیمینار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

اشرافیہ کو نہیں،30 ہزار تنخواہ والے کو گروتھ کی ضرورت ہے:، مفتاح اسماعیل

پاکستان میں سالانہ 55 لاکھ بچے پیدا ہوتے ہیں، کیا انکے لئے اناج، سکول میسر ہیں؟

ہمیں اتنی نوکریاں پیدا کرنی ہیں کہ ہر پاکستانی کوروزگار میسر ہو: سیمینار سے خطاب

کراچی (پی پی آئی)مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کاکہناہے کہ 30 ہزار تنخواہ والے کو گروتھ کی ضرورت ہے، اشرافیہ کو گروتھ کی ضرورت نہیں۔پی پی آئی کے مطابق کراچی میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہاکہ ایک قوم بن کر سب سے پہلے کمزور کی بات کی جائے،30 ہزار تنخواہ والے کو گروتھ کی ضرورت ہے، اشرافیہ کو گروتھ کی ضرورت نہیں،ان کاکہناتھا کہ پاکستان میں 10 لوگوں ں کو نوکریاں چاہئیں تو 6 لوگوں کیلئے نوکریاں دستیاب ہیں، ہمیں اتنی نوکریاں پیدا کرنی ہیں کہ ہر پاکستانی کوروزگار میسر ہو۔سابق وزیر خزانہ نے کہاکہ پاکستان میں ہرسال 55 لاکھ بچے پیدا ہوتے ہیں،ان 55 لاکھ بچوں کیلئے کیا ہمارے پاس سکول ہیں؟ان 55 لاکھ بچوں کیلئے کیا ہمارے پاس اناج ہے؟۔