ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ژوب میں مسلح افراد کی فائرنگ سے قبائلی رہنما سمیت 7 جاں بحق

کو ئٹہ(پی پی آ ئی) بلوچستان کے ضلع ژوب میں مسلح افراد کی فائرنگ سے قبائلی رہنما سمیت 7 جاں بحق ہوگئے۔ژوب کے علاقے مرغہ کبزئی میں غورلم روڈ پر نامعلوم مسلح افراد سے دو گاڑیوں پر اندھادھند فائرنگ کردی اور فرار ہوگئے۔حکام کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں گاڑی میں سوار قبائلی رہنما احمد خان کبزئی سمیت 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔ مقتولین میں تین بھائی بھی شامل ہیں۔ فائرنگ کی وجہ سے ایک گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی اور گاڑی میں سوار افراد کی لاشیں بھی جل گئیں، واقعے میں ایک شخص زخمی بھی ہوا۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت احمد خان کبزئی، عبدالوحد، عبدالمنان، نجیب الدین، فضل الرحمان، محمد سطان اور نیک محمد کے نام سے ہوئی ہے۔
لیویز اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔اسسٹنٹ کمشنر ڑوب حافظ طارق کا کہنا ہے کہ واقعے کامقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے تاہم قتل کی وجوہات اب تک معلوم نہیں ہوسکی ہے۔