لاہور(پی پی آئی) انسداد دہشت گردی عدالت نے لیگی رہنما بلال یاسین قاتلانہ حملہ کیس کی مزید سماعت 6اپریل تک ملتوی کر دی۔ ملزم میاں حسیب وکی اور میاں حامد سمیت دیگر حاضری کیلئے عدالت کے روبرو پیش ہوئے عدالت نے پراسیکیشن کے گواہان کو شہادت کیلئے طلب کر لیا۔پی پی آئی کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے سماعت کی عدالت نے لیگی رہنما بلال یاسین قاتلانہ حملہ کیس کے ملزمان پر فرد جرم عائد کر رکھی ہے۔ماجد حسین اور قاصد عرف کاشی کو جیل سے پیش کیا گیا ملزم ذوالفقار عرف بھائی اور معروف عرف پپو شاہ کی بریت کی درخواست خارج ہو چکی ہے۔ ملزمان کی جانب سے وکیل ملک عشرت حسین اور رانا معروف خان ایڈووکیٹ پیش ہوئے ملزمان کے خلاف تھانہ داتا دربار پولیس نے چالان جمع کروا رکھا ہے ملزمان پر لیگی رہنما بلال یاسین پر قاتلانہ حملہ کرنے کا الزام ہے۔
Next Post
شکار پور کے قریب ڈاکوؤں کی وین میں لوٹ مار، مسافر اغوا ء
Fri Mar 17 , 2023
شکارپور (پی پی آئی) شکار پور انڈس ہائی وے پر ڈاکو وین میں لوٹ مار کے بعد ایک مسافر کو اغوا ئکر کے لے گئے۔پی پی آئی کے مطابق ڈاکوؤں نے وین میں سوار مسافروں کو جان سے مارنے دھمکیاں دیں اور تشدد بھی کیا، موبائل فون چھین لئے جبکہ […]
