ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سرینگر،انجمن اوقاف کا میر واعظ عمر فاروق کی مسلسل نظر بند ی پر اظہار تشویش

سری نگر(پی پی آئی)بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے تنظیم کے سربراہ میر واعظ عمر فاروق کی مسلسل غیر قانونی نظر بندی پرسخت تشویش کااظہار کیا ہے۔کشمیر میڈیا کے مطابق میر واعظ 5اگست 2019 سے سرینگر میں گھر میں نظر بند ہیں جب نریندر مودی کی فسطائی بھارتی حکومت نے مقبوضہ جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی تھی۔انجمن اوقات جامع مسجدنے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ میر واعظ کی مسلسل نظربندی کی وجہ سے گزشتہ ساڑھے تین سال سے زائد عرصے سے مرکزی جامع مسجد سرینگر کے منبر ومحراب خاموش ہیں جو کہ ایک لمحہ فکریہ ہے۔انجمن نے قابض انتظامیہ کے اس طرز عمل کوانتہائی آمرانہ، افسوسناک اور قابل مذمت قرار دیتے ہوئے اسے مسلمانوں کے دینی امور میں مداخلت قراردیا ہے۔ بیان میں زور دیکر کہاگیا ہے کہ رمضان المبارک کا مہینہ جوں جوں قریب آرہا ہے کشمیری عوام کو امید ہے کہ ان کے ہردلعزیز قائد اورمیر واعظ کشمیر پر بلا جواز قدغنوں اور پابندیوں کا سلسلہ ختم کیا جائے گا اورانہیں اپنی پر امن دینی اور سیاسی ذمہ داریاں ادا کرنے دی جائیں گی۔انجمن نے امید ظاہر کی کہ رمضان المبارک کے آغاز میں محض چند دن رہ گئے ہیں تو میرواعظ کی غیر مشروط رہائی کو یقینی بنا کر کشمیری عوام کے جذبات و احساسات کا خیال رکھا جائیگا۔