ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ایم ایم عالم کی 10ویں برسی پر پاک فضائیہ کا خراجِ عقیدت

قومی ہیرو نے 1965 کی 11 روزہ جنگ میں کل 9 بھارتی طیاروں کو تباہ کیا
کراچی(پی پی آئی) ایک منٹ میں بھارتی فضائیہ کے 5 طیاروں کو گرانے والے ائیر کموڈور محمد محمود عالم کی دسویں برسی ہفتے کے روز عزت واحترام کے ساتھ منا ئی گئی۔ پاک فضائیہ نے 1965 کی پاک بھارت جنگ کے ہیرو ایم ایم عالم کو ان کی دس ویں برسی پر خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔ ترجمان پاک فضائیہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ ایم ایم عالم نے 1965 کی جنگ کے دوران ایک منٹ میں بھارتی فضائیہ کے 5 طیاروں کو گرانے کا شاندار کارنامہ سر انجام دیا تھا۔پاک فضائیہ کے مایہ ناز ہوا باز نے اپنے F،86 طیارے میں پرواز کرتے ہوئے 5 بھارتی لڑاکا طیاروں کو ایک دن میں تباہ کیا تھا۔ایم ایم عالم نے 11 روزہ جنگ میں مجموعی 9 بھارتی طیاروں کو تباہ کیا تھا جو آج تک ناقابلِ شکست ریکارڈ ہے۔ایم ایم عالم (محمد محمود عالم) 6 جولائی 1935 کو کولکتہ میں پیدا ہوئے تھے۔ایم ایم عالم کی ان بہادرانہ خدمات کے اعتراف میں حکومت نے انہیں جرات اور بہادری کے باعث ستارہ جرات سے نوازا تھا۔محمد محمود عالم 1982 میں ایئر کموڈور کے عہدے سے ریٹائرڈ ہوئے تھے۔وہ طویل عرصے تک پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا رہنے کے بعد 18مارچ 2013 کو پی این ایس شفا کراچی میں انتقال کرگئے تھے۔